Bharat Express

قومی

منگوتا شری نواسلو ریڈی اونگول سے 4 بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کو ٹکٹ دلانا چاہتے تھے، لیکن دہلی شراب پالیسی معاملے میں نام ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوپایا۔

مقتول شانو احمد شاہ کے والدین شکیل احمد اور زرینہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو قتل کرنے والے ملزمین کے خلاف تاحال قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ اب لواحقین پولیس سے انصاف کی التجا کر رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 5 شخصیات کو بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ ان میں لال کرشن اڈوانی، سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ، کرپوری ٹھاکر اوردیگر شامل ہیں۔

تحقیقاتی ایجنسی کا الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی  کےلیڈر کیلاش گہلوت بھی اس گروپ کا حصہ تھے۔ جس نے دہلی ایکسائز پالیسی کا مسودہ تیار کیا تھا

کالی باغ قبرستان کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے، لیکن پولیس نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ صرف خاندان کے قریبی لوگوں کو ہی اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نےنماز جنازہ شرکت کی۔

مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے باندہ کے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر اپنے والد کا پوسٹ مارٹم دہلی ایمس کے ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ 2014 سے 2024 تک پچھلے 67 سالوں میں ملک کا کل قرضہ 55 لاکھ کروڑ روپے تھا، پچھلے 10 سالوں میں مودی جی نے اکیلے اسے بڑھا کر 205 لاکھ کروڑ روپے کر دیا۔

اس کارروائی پر روک لگانے کی درخواست کو انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل (ITAT) اور دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعات کے مطابق 135 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔

آر بی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق، بینک دونوں دنوں میں معمول کا کاروبار کریں گے اور عام اوقات کے مطابق کھلیں گے۔

منجو سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے قتل کے بعد پوری طرح ٹوٹ چکی تھی اور تب سے اس دن کا انتظار کر رہی تھی۔