مختار انصاری کے پوسٹ مارٹم میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اسپتال کےذرائع نے یہ اطلاع دی۔ 60 سے زائد مقدمات کے ملزم مختار انصاری بندہ جیل میں بند تھے۔جمعرات کی رات طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں جیل سے رانی درگاوتی میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ جہاں دیر رات گئے دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔
मुख्तार अंसारी के बेटे उमर अंसारी ने लोगो से कहाँ वो घरो को लौट जाय और सहरी करले और बोला बहोत बड़ा दुःख है फिर अपने पापा के लिए दुआ को बोला की उनके लिए दुआँ करो और बोला अल्लाह उनको शहीद कबूल फरमाए”!
आमीन “#mukhtar_ansari #Mukhtar #MukhtarAnsariNews#MukhtarAnsariDead #Ghazipur pic.twitter.com/Ynjhz9tJU2— Aaysha Rajput 🇮🇳 🇪🇭 (@ahana_00) March 30, 2024
غازی پور کی محمد آباد اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے محمد شعیب انصاری نے بتایا کہ ان کے چچا مختار انصاری کو ہفتہ کی صبح 10 بجے یوسف پور محمد آباد (غازی پور) کے کالی باغ قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔
مختار انصاری کی موت کے بعد باندہ میڈکل کالج میں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا لیکن اب ان کے اہلِ خانہ نے اس پوسٹ مارٹم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے باندہ کے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر اپنے والد کا پوسٹ مارٹم دہلی ایمس کے ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ग़ाज़ीपुर और पूर्वांचल की अवाम मुख़्तार अंसारी को दलित-पिछड़े-अल्पसंख्यकों के रक्षक के रूप में याद रखेगी!
अलविदा #मुख़्तार_अंसारी 💐💐💐#MukhtarAnsari #MukhtarAnsariDead #MukhtarAnsariDeath #mukhtar_ansari #Mukhtar pic.twitter.com/bliLVRqJnX— Jaysingh Pratap Yadav (@JaysinghYa) March 30, 2024
میڈیکل کالج کے پرنسپل سنیل کوشل نے پی ٹی آئی کو فون پر بتایا، ’’ مختار انصاری کی موت میڈیکل کالج میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اسپتال کے ایک سینئر ذرائع نےجو جمعہ کو پوسٹ مارٹم کے دوران موجود تھے، انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا، “مختار انصاری کی موت کی وجہ دل کا دورہ (مایوکارڈیل انفکشن) پایا گیا تھا۔”
जिस्म पर मिट्टी मलेंगे पाक हो जायेंगे हम
ऐ ज़मीं एक दिन तेरी खुराक हो जायेंगे हम
अलविदा #मुख्तार_अंसारी साहब 🙏💐#MukhtarAnsariDeath #mukhtar_ansari #MukhtarAnsariDead #MukhtarAnsariNews pic.twitter.com/3gQmEdfep0— 🇮🇳 Vishal JyotiDev Agarwal 🇮🇳 (@JyotiDevSpeaks) March 30, 2024
پوسٹ مارٹم کی بنیاد پر انہوں نے مختار انصاری کو لواحقین کی جانب سے سلو پوائزننگ کے الزامات کی تردید کی۔ رانی درگاوتی میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں کے پینل نے مختار انصاری کا پوسٹ مارٹم کیا، جب پوسٹ مارٹم کیا گیا تو مختار انصاری کےچھوٹے بیٹے عمر انصاری پوسٹ مارٹم ہاؤس کے اندر موجود تھے۔
پوسٹ مارٹم کے بعد مختار انصاری کے جسم کو جمعہ کی شام کو سخت سیکورٹی کے درمیان غازی پور کے لیے روانہ ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق ہفتہ کی صبح محمد آباد، غازی پور میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
غازی پور کی محمد آباد اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے محمد شعیب انصاری نے بتایا کہ ان کے چچا مختار انصاری کو ہفتہ کی صبح 10 بجے یوسف پور محمد آباد (غازی پور) کے کالی باغ قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔
مختار انصاری کی موت پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جانے کے بعد جمعہ کو مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا گیا۔ انصاری کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں بندہ جیل میں ‘سلو پوائزن’ دیا گیا ۔جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔بندہ کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) بھگوان داس گپتا کی طرف سے جاری حکم کے مطابق، گریما سنگھ کو معاملے کی تحقیقات کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (ایم پی-ایم ایل اے کورٹ بندہ) کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس