لوک سبھا میں اب ہوں گے 850 اراکین پارلیمنٹ، مرکزی حکومت نے تیار کیا پلان، خواتین ریزرویشن بل میں ہوگا یہ التزام
مرکزی حکومت نے لوک سبھا کی سیٹوں کوبڑھا کر 850 کرنے کی تجویزپیش کی ہے۔ اس میں ریاست کے لئے 815 سیٹوں اورمرکزکے زیرانتظام ریاستوں کے لئے 35 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 82 اور170 ہرمردم شماری کے بعد لوک سبھا اورریاستی قانون سازاسمبلیوں میں سیٹوں کی دوبارہ تقسیم کرنے کا التزام کرتے ہیں۔
Chhattisgarh Boiler Explodes: چھتیس گڑھ میں ویدانتا پاور پلانٹ میں دھماکہ، 10 مزدور ہلاک، 40 زخمی، وزیر اعلیٰ نے سخت کارروائی کا کیا اعلان
پولیس سپرنٹنڈنٹ پرفل ٹھاکر کے مطابق بوائلر دھماکہ اچانک ہوا، جس کے باعث وہاں کام کر رہے کئی مزدور شدید جھلس گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام کے مطابق 18 زخمی مزدوروں کو جندل فورٹس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ تین دیگر کو رائے گڑھ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے۔
PM Modi met Vice President Shri C.P. Radhakrishnan: وزیر اعظم مودی کی نائب صدر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات، تمل نئے سال ’پوتھنڈو‘ کی دی مبارکباد
ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے پرارتھنا کی اور وہاں رکھی مذہبی فن پاروں کا مشاہدہ کیا۔ روایتی سجاوٹ والے منڈپ میں ایک ساتھ کھڑے ہو کر دونوں رہنماؤں نے قومی یکجہتی کا خوبصورت پیغام دیا۔
Jamaat-e-Islami’s big demand for Workers and Wages: منصفانہ اجرت اوردیگراصلاحات کے ذریعے نوئیڈا مزدوروں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے: پروفیسر سلیم انجینئر،نائب امیر جماعت اسلامی ہند
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کومعاشی ترقی کے مواقع حاصل ہوں اورصنعتی ترقی کے عمل میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ نوئیڈا کی یہ صورتحال مزدوروں، صنعت اور ریاست کے درمیان باہمی گفت وشنید اور اعتماد کی کمی کو بھی ظاہرکرتی ہے۔
Women Reservation Bill: خواتین ریزرویشن بل وقت کی ضرورت: وزیر داخلہ امت شاہ، حکومت نے ’ناری شکتی وندن ایکٹ‘ پر حمایت تیز کر دی
منگل 14 اپریل کو اپنے بیان میں امت شاہ نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ یہ ملک کی ’ناری شکتی‘ کا بنیادی حق بھی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ موجودہ حکومت اس قانون کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسے مزید تاخیر کے بغیر عملی شکل دی جانی چاہیے۔
Chairman of the National Commission for Minority Education: Prof (Dr) Shahid Akhtar-بالی ووڈ میں ہمدردی کے مسیحا کہے جانے والے سونو سود کی اقلیتی تعلیم کے سرپرست سے ملاقات
دردمندی اور پالیسی کا حسین سنگم ، این سی ایم ای آئی کے چیئرمین اور سونو سود نے ممبئی میں مجموعی شمولیت کے ایک نئے باب کا کیا آغاز، صحتِ عامہ کے وژنری ڈاکٹر خالد شیخ بھی رہےموجود
Who Will Become Bihar Deputy CM: بہار میں پہلی بار بی جے پی کا وزیر اعلیٰ، سمراٹ چودھری کی نئی کابینہ کا خاکہ تیار، جانئے کیا نشانت کمار بنیں گے نائب وزیر اعلیٰ؟
وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے ساتھ ہی سب کی نظریں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ خاص طور پر نشانت کمار کے نام پر قیاس آرائیاں عروج پر ہیں، جو سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے صاحبزادے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔
Bihar Politics: کارکن سے وزیر اعلیٰ تک کا سفر، سمراٹ چودھری نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا، بہار میں نئے دور حکمرانی کی امید
سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری سے انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اولین ترجیح ریاست کی ترقی، خوشحالی اور بہتر حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگی۔
PM Modi Letter Women Reservation: ناری شکتی کے نام پی ایم مودی کا جذباتی خط، خواتین ریزرویشن پر اعتماد کا اظہار، کہا — 2047 کے ہدف کے لیے خواتین کی قیادت ضروری
وزیراعظم مودی نے لکھا کہ 2047 تک "وکست بھارت" کا ہدف اسی وقت حاصل ہوگا، جب ملک کی نصف آبادی پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں فعال کردار ادا کرے گی۔
PM Modi Extends Baisakhi Greetings to the Nation: وزیر اعظم مودی نےلوگوں کو بیساکھی کی دی مبارکباد، کسانوں کے حوصلے اور خالصہ پنتھ کی تشکیل کو کیا یاد
وزیر اعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا، "بیساکھی کی سب کو بہت بہت مبارکباد! یہ تہوار نئے جوش، خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام لے کر آتا ہے۔"





