Bharat Express

قومی

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کو 26، کانگریس کو 9 سیٹ ملی ہے جبکہ لیفٹ کے کھاتے میں 5 سیٹیں گئی ہیں۔ لیفٹ کوجو 5 سیٹیں ملی ہیں۔ اس میں مالے کو تین، سی پی آئی بیگوسرائے اور سی پی ایم کو کھگڑیا کی سیٹ ملی ہے۔

سابق آئی پی ایس افسر نے کہاکہ یہ مختار انصاری کا طریقہ کار تھا۔ وہ جیل کانسٹیبلوں کے لیے گائے اور بھینسیں خریدتا تھا، ان کے لیے اسلحہ لائسنس بنوایا کرتا تھا اور وہی جیل کانسٹیبل 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد اپنی لائسنس یافتہ بندوقوں کے ساتھ مختار انصاری کے ساتھ سیکیورٹی میں جاتے تھے۔

بہوجن سماج پارٹی کی چیف اور سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے بھی مختار انصار ی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعائے مغفرت کی ہے۔ مایاوتی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ مختار انصاری کی جیل میں موت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے مسلسل خدشات اور لگائے گئے سنگین الزامات اعلیٰ سطحی تحقیقات کا متقاضی ہیں۔

انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے پی ایم مودی سے کہا، 'ٹیکنالوجی کے میدان میں ہندوستان نے جو راستہ دکھایا ہے وہ سب کے لیے ہونا چاہیے۔اس پر پی ایم مودی کہتے ہیں، 'گاؤں میں خواتین کا مطلب ہے بھینس چرانا، گائے چرانا، دودھ دینا۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ میں نے ان کے ہاتھ میں ٹیکنالوجی (ڈرون) دی ہے۔

مختار انصاری کے بھائی صبغت اللہ انصاری نے ایک انٹرویو میں الزام لگایاتھا کہ 'مختار کو سلو پوائزن دیا جا رہا ہے۔ لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔ خدا پر یقین ہے کہ وہ بدلہ لے گا۔ اس کے جسم کو دیکھ کر معلوم نہیں ہوتا کہ کوئی بیمار ہے۔ لگتا ہے وہ سو رہا ہے۔ اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ اللہ کی بارگاہ میں دیر ہے،اندھیر نہیں۔

مختار انصاری کی موت کے بعد ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر نے تمام ضلعی کپتانوں اور کمشنروں کو ہدایات جاری کیں۔ ضلع میں زون اور سیکٹر سکیم کو نافذ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اہم مقامات پر کیو آر ٹی اور فائر بریگیڈ کی تعیناتی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مختار انصاری کے تجہیز وتدفین کی تیاری چل رہی ہے فی الحال باندہ میڈیکل کالج میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ پانچ ڈاکٹروں کا پینل اہل خانہ کی موجودگی میں مختار انصاری کا پوسٹ مارٹم کررہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعدمختار انصاری کو آبائی قبرستان محمد آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

منگل کو مختار کو پیٹ میں گیس اور یورین انفیکشن کی شکایت پر میڈیکل کالج اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ تاہم بعد میں انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ حالانکہ اس سے قبل ان کے پیٹ کا ایکسرے بھی کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی شوگر، سی بی سی، ایل ایف ٹی اور الیکٹرولائٹ کے ٹیسٹ کیے گئے۔ رپورٹ نارمل ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔

اویسی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، 'انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مختار انصاری کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ غازی پور کے لوگوں نے اپنا پسندیدہ بیٹا اور بھائی کھو دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ تحقیقات کا مطالبہ کریں گے، تو عمر انصاری نے کہا کہ "ہم ایسا ضرور کریں گے اور جو بھی کارروائی کرنا ہوگی وہ عدالتوں کے ذریعے اور انصاف کے راستے سے کی جائے گی اور ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔ عمر انصاری نے کہا کہ ہم اس وقت کچھ کہنا پسند نہیں کریں گے، سب کچھ تحقیقات کا معاملہ ہے۔