Bharat Express DD Free Dish

Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کی موت پر اویسی کا بڑا بیان، تیجسوی نے بھی لگایا سنگین الزام

اویسی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مختار انصاری کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ غازی پور کے لوگوں نے اپنا پسندیدہ بیٹا اور بھائی کھو دیا۔

اترپردیش کے سینیئر سیاستدانوں میں سے ایک مختار انصاری کا جمعرات کو رانی درگاوتی میڈیکل کالج میں انتقال ہوگیا۔ ان کی موت پر سماج وادی پارٹی اور بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دونوں فریقوں نے سابق ایم ایل اے کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اب اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
اویسی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مختار انصاری کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ غازی پور کے لوگوں نے اپنا پسندیدہ بیٹا اور بھائی کھو دیا۔ مختار صاحب نے انتظامیہ پر سنگین الزامات لگائے تھے کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا، ‘اس کے باوجود حکومت نے ان کے علاج پر توجہ نہیں دی۔ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے انصاری کے انتقال کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بھی انصاری کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔
بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بھی انصاری کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ”یوپی کے سابق ایم ایل اے مختار انصاری کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔


سابق ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ چند روز قبل شکایت کی تھی کہ انہیں جیل میں زہر دیا گیا ہے، اس کے باوجود اسے سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ انہوں نے لکھا، “سیدھے طور پر یہ جائز اور انسانی نہیں لگتا ہے۔ “آئینی اداروں کو ایسے عجیب و غریب واقعات کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔ آپ کو بتادیں کہ مختار انصاری کی موت کے بعد لواحقین باندہ چلے گئے ہیں۔ ان کا چھوٹا بیٹا عمر انصاری پہلے باندہ پہنچے گا۔ اس کے علاوہ افضل انصاری بھی باندہ پہنچ چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read