Nitish Kumar resigns from the post of CM: بہار میں”نتیش عہد“ کا خاتمہ، وزیراعلیٰ عہدے سے دیا استعفیٰ، بی جے پی کے سی ایم کا اعلان ہونا باقی
نتیش کمار نے بہار کے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے راج بھون پہنچ کر گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپا۔ نتیش کمار نے بہار کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کو میرا پورا تعاون ہوگا۔ اب نئی حکومت یہاں کا کام دیکھے گی۔
Delhi Dehradun Expressway Inauguration: وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی–دہرادون ایکسپریس وے کا کیا افتتاح، دہلی سے دہرادون کا سفر اب صرف ڈھائی گھنٹے میں
وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ یکساں سول کوڈ آئین کی توقع ہے اور اتراکھنڈ نے اس سمت میں قدم بڑھا کر ملک کو راستہ دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی–دہرادون ایکسپریس وے کے افتتاح کے ساتھ ترقی کی ایک نئی منزل حاصل ہوئی ہے۔
Politics over Arvind Kejriwal’s ‘Legal Advocacy’: اروند کیجریوال کی ‘وکالت’ پر سیاست، وزیراعلیٰ ریکھا گپتا بولیں — انصاف ملے گا ضرور
ریکھا گپتا نے مزید کہا کہ میں آج دہلی کی عوام سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ شخص جس نے ہمیشہ جمہوریت کی بے حرمتی کی، سرکاری ایجنسیوں پر انگلی اٹھائی اور جو بھی ان کے خلاف دو لفظ بولتا تھا، اسے کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا تھا۔
Nari Shakti Vandan Adhiniyam: خواتین کی قانون ساز اداروں میں شمولیت ملک کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری: وزیراعظم
وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کو ان کا جائز حق دینے میں مزید تاخیر ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والا پارلیمانی اجلاس اس سمت میں ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا اور آنے والی نسلیں اسے ایک سنگ میل کے طور پر یاد رکھیں گی۔
West Bengal SIR 2026: بنگال ایس آئی آرپر سپریم کورٹ نے کہا- بھارت میں پیدا ہوئے شخص کو ووٹ دینے کا اختیار، ووٹ کٹنے سے جیت کا فرق کم ہونے پر…
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اورریاست کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی پولیس اورسی آرپی ایف کے ذریعہ ایس آئی آرکے کام میں حصہ لینے والے مغربی بنگال کے عدالتی افسران کو تحفظ فراہم کرتے رہیں۔ بینچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیران کی سیکورٹی واپس نہیں لی جائے گی۔
Bihar New CM Samrat Chaudhary: سمراٹ چودھری ہوں گے بہارکے نئے وزیراعلیٰ، نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار بنیں گے نائب وزیراعلیٰ
سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ وہ نتیش کمارکی جگہ لیں گے۔ نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے بعد یہ عہدہ خالی ہورہا ہے۔ حلف برداری تقریب کل یعنی 15 اپریل کو 11 بجے ہوگی۔ سمراٹ چودھری کے علاوہ دو نائب وزرائے اعلیٰ بھی حلف لیں گے۔
Nitish Cabinet Meeting Concludes: بہار میں اقتدار کی تبدیلی: سہ پہر تین بجے بہار کو مل جائے گا نیا وزیراعلیٰ، نتیش کمار مستعفی ہونے کو تیار، قیاس آرائیاں تیز
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان آج سہ پہر 3 بجے بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کریں گے۔ اس کے بعد شام 4 بجے این ڈی اے کے تمام اتحادی اراکین کی میٹنگ میں اس نام کی توثیق کی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب بہار میں این ڈی اے حکومت کی قیادت براہِ راست بی جے پی کے ہاتھ میں ہوگی۔
Amit Shah pay tribute: بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 135ویں یومِ پیدائش کے موقع پر وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ کا خراج عقیدت
وزیرداخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امبیڈکر نے جمہوریت کی مضبوط بنیاد رکھی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا۔ وزیرداخلہ کے مطابق بابا صاحب نے معاشرے کو تعلیم یافتہ اور منظم ہونے کا پیغام دیا، جو آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
PM Modi to visit Uttarakhand-UP: آج اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے دورے پر جائیں گے وزیراعظم مودی، دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور کا کریں گے افتتاح
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وہ سب سے پہلے اتر پردیش کے سہارنپور پہنچیں گے، جہاں کوریڈور کے ایلیویٹڈ حصے میں قائم وائلڈ لائف کوریڈور کا معائنہ کریں گے۔ اس 213 کلومیٹر طویل کوریڈور سے دہلی اور دہرادون کے درمیان سفر کا وقت ڈھائی گھنٹے تک محدود ہوجائے گا۔
PM Modi pays tribute: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی زندگی اور خدمات منصفانہ اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر کے لیے ہمیشہ تحریک دیتی رہیں گی: وزیراعظم
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ہندوستانی آئین کے معمار اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرِ قانون تھے۔ وہ مدھیہ پردیش کے ایک غریب دلت خاندان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پسماندہ طبقات کے مساوی حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔





