Bharat Express DD Free Dish

قومی

شرومنی اکالی دل نے حد بندی کو خواتین کے تحفظات سے جوڑنے کی مخالفت کی ہے۔ پارٹی صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ ان کی پارٹی خواتین کے تحفظات کی حمایت کرتی ہے۔ شرومنی اکالی دل نے خواتین ریزرویشن کے ساتھ حد بندی کو جوڑنے کی مخالفت کی ہے۔ پارٹی صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ ان کی پارٹی خواتین کے ریزرویشن کی حمایت کرتی ہے، لیکن آبادی کی بنیاد پر لوک سبھا سیٹوں کی حد بندی کی مخالفت کرتی ہے۔

اپنے خطاب کے دوران امت شاہ نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں اور کئی تاریخی فیصلے لیے گئے ہیں، جن میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شامل ہے۔

یہ تقریب صبح 10 بجے نیلسن منڈیلا آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے شریک ہوں گے۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس میڈیا کے میدان میں بدلتے رجحانات، تحقیق اور تعلیمی ترقی کے حوالے سے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

مرکزی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے دسویں جماعت کے بورڈ امتحان 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد لاکھوں طلبہ کا طویل انتظار ختم ہو گیا ہے۔

راگھو چڈھا کو حال ہی میں راجیہ سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اورایوان میں بولنے سے روک دیا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے ان کی جگہ اشوک متل کومقرر کیا ہے۔ آج ہی ای ڈی نے اشوک متل کے جالندھ واقع رہائش گاہ اور نجی یونیورسٹی پر چھاپہ ماری کی ہے۔

حادثے کے بعد منظر انتہائی دل دہلا دینے والا تھا۔ مزدوروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کے لیے مردہ خانوں کے چکر لگاتے رہے۔ کئی خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی اور فضا سوگوار ہو گئی۔ کچھ مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں، جس سے اہل خانہ کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ سمراٹ چودھری کی قیادت میں بہار عوامی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے ہمہ جہت ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی قیادت ریاست کو ترقی کی راہ پر مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی۔

گوتم بدھ نگر کی ڈی ایم میدھا روپم نے آؤٹ سورسنگ ایجنسیوں کو سخت انتباہ دیا ہے کہ اگر ملازمین نے ہنگامہ کیا تو انہیں بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ ادھر دادری کی شیو نادر یونیورسٹی کے باہر تنخواہ میں اضافے سے متعلق ملازمین نے دھرنا دیا۔

وزیراعظم کے اس خطاب کو ہندوستان کی قدیم تہذیب، روحانی ورثے اور جدید ترقی کے درمیان ہم آہنگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک اس کی جڑیں اپنی ثقافت اور روایات سے مضبوطی سے جڑی نہ ہوں۔

کانگریس کی دو خاتون کونسلروں کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے۔ دونوں کونسلروں نے وندے ماترم گانے سے انکارکردیا تھا۔ پولیس نے جانچ کے بعد دونوں کونسلروں روبینہ اقبال خان اور فوزیہ شیخ علیم کے خلاف دفعہ 196/1 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔