نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے سمراٹ چودھری کو بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمراٹ چودھری کی توانائی، عوامی خدمت کے تئیں لگن اور زمینی سطح کا تجربہ ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ سمراٹ چودھری کی قیادت میں بہار عوامی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے ہمہ جہت ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی قیادت ریاست کو ترقی کی راہ پر مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی۔
बिहार के मुख्यमंत्री के रूप में शपथ लेने पर सम्राट चौधरी जी को बहुत-बहुत बधाई और ढेरों शुभकामनाएं! उनकी ऊर्जा, जनसेवा के प्रति समर्पण और जमीनी अनुभव राज्य के लिए बेहद उपयोगी साबित होने वाला है। मुझे पूर्ण विश्वास है कि उनके कुशल नेतृत्व में जनता-जनार्दन की आकांक्षाओं को पूरा करते…
— Narendra Modi (@narendramodi) April 15, 2026
نائب وزرائے اعلیٰ کو بھی مبارکباد
وزیراعظم نے بہار کے نومنتخب نائب وزرائے اعلیٰ وجے کمار چودھری اور بجیندر پرساد یادو کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تجربہ اور عوامی فلاح کے لیے عزم ریاست کی ترقی کو نئی سمت اور رفتار دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں کی مشترکہ کوششوں سے بہار میں شفافیت، بہتر طرز حکمرانی اور عوامی بہبود کے نئے معیار قائم ہوں گے۔
बिहार के उप मुख्यमंत्री के रूप में शपथ लेने वाले विजय कुमार चौधरी जी और बिजेंद्र प्रसाद यादव जी को हार्दिक बधाई और शुभकामनाएं! मुझे पूरा भरोसा है कि इनका जमीनी अनुभव और जनहित को लेकर प्रतिबद्धता बिहार के विकास को नई दिशा और गति देगी। इसके साथ ही राज्य सुशासन, पारदर्शिता और…
— Narendra Modi (@narendramodi) April 15, 2026
نئی سیاسی شروعات
واضح رہے کہ سمراٹ چودھری نے آج بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے، جس کے ساتھ ہی ایک نئے سیاسی دور کا آغاز ہوا ہے۔ وہ سابق وزیراعلیٰ نتیش کمار کے جانشین بنے ہیں، جنہوں نے ایک طویل عرصے تک ریاست کی قیادت کی۔ ریاستی گورنر سید عطاء حسنین نے پٹنہ کے لوک بھون میں منعقدہ تقریب میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سیاسی رہنما اور معززین موجود تھے۔ سمراٹ چودھری کا سیاسی سفر کافی دلچسپ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 کی دہائی میں راشٹریہ جنتا دل سے کیا اور بعد میں 2018 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ نتیش کمارکے طویل دورِ حکومت کے بعد عوام کی توقعات پر پورا اتریں اور ریاست میں ’’سُشاسن‘‘ (اچھی حکمرانی) کی روایت کو مزید مضبوط بنائیں۔ سیاسی ماہرین کے مطابق نئی قیادت سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ ریاست میں ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دے گی، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائے گی اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ شفافیت اور عوامی فلاح پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ بہار کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


