Bharat Express

Delhi Excise Policy: عام آدمی پارٹی کے لیڈر کیلاش گہلوت کے خلاف ای ڈی کی بڑی کارروائی 

تحقیقاتی ایجنسی کا الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی  کےلیڈر کیلاش گہلوت بھی اس گروپ کا حصہ تھے۔ جس نے دہلی ایکسائز پالیسی کا مسودہ تیار کیا تھا

دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے کے معاملے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی جاری ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ای ڈی نے اب دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کو سمن بھیجا ہے۔ انہیں آج 30 مارچ بروز ہفتہ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  کیلاش گہلوت سے شراب پالیسی میں پوچھ گچھ اور پی ایم ایل کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرنے کو کہا گیا ہے۔ کیلاش گہلوت پر ایکسائز پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کا الزام۔ اس کے ساتھ  ہی  کیلاش گہلوت  کے گھر پر وجے نائر ٹھہرتے تھے۔
تحقیقاتی ایجنسی کا الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی  کےلیڈر کیلاش گہلوت بھی اس گروپ کا حصہ تھے۔ جس نے دہلی ایکسائز پالیسی کا مسودہ تیار کیا تھا اور اسے اس ساؤتھ گروپ کے ساتھ لیک کیا گیا تھا۔ یہی نہیں  ای ڈی نے آپ لیڈر پر شراب کے کاروباری وجے نائر کو اپنی سرکاری رہائش گاہ دینے کا بھی الزام لگایا ہے۔ اس معاملے میں عام آدمی پارٹی لیڈر منیش سسودیا اور سنجے سنگھ پہلے ہی عدالتی حراست میں جیل میں ہیں۔

اروند کیجریوال یکم اپریل کو عدالت میں  ہوگی پیشی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال یکم اپریل تک ای ڈی کی حراست میں رہیں گے۔ 28 مارچ کو دہلی کی ایک عدالت نے اروند کیجریوال کی ای ڈی تحویل میں یکم اپریل تک توسیع کر دی تھی۔ ای ڈی نے عدالت سے مزید 7 دن کی ریمانڈ مانگی تھی ۔لیکن عدالت نے اسے قبول نہیں کیا۔ ای ڈی نے تحویل کی نئی درخواست میں کہا تھا کہ حراست میں پوچھ گچھ کے دوران وزیر اعلیٰ کے بیانات پانچ دن تک ریکارڈ کیے گئے اور وہ جواب دینے میں تاخیر کر رہے تھے۔ ای ڈی نے کہا کہ حراست کے دوران تین دیگر لوگوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read