Bharat Express

قومی

انوپریا پٹیل کی پارٹی اپنا دل ایس کو 2014 اور 2019 کے الیکشن میں معاہدے کے تحت2-2 سیٹیں ملی تھیں۔ 2019 کے الیکشن میں اپنا دل ایس مرزا پوراور رابرٹس گنج سیٹ پرالیکشن لڑا تھا۔

یہ پورا معاملہ وقف کی جائیداد کو فروخت کرنے کا ہے اور اس امانت میں خیانت کا ہے، اسی معاملے میں امانت اللہ خان کو ای ڈی بار بار انہیں سمن جاری کررہی تھی جس پر امانت اللہ خان جواب نہیں دے رہے تھے البتہ جب ای ڈی اس معاملے میں  عدالت کے سامنے شکایت لے کر پہنچی تو عدالت نے کہا کہ امانت خان کو 20 اپریل کو عدالت میں پیش ہوکر جواب دیں۔

وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی کے اسٹیج پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری، ریاستی وزیر سنجے گنگوار، بریلی کے ایم پی سنتوش گنگوار، امیدوار چھترپال سنگھ گنگوار اور پیلی بھیت کے امیدوار جتن پرساد موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے بنگلہ دیش کے ساتھ ملک کی سرحد کو بھی محفوظ بنایا اور دراندازی کو روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں آسام ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ایک ترقی یافتہ ریاست بن جائے گا۔

دہلی شراب معاملے میں جیل میں بند دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی ہائیکورٹ نے ضمانت عرضی پر پہلے ہی سماعت مکمل کرلی تھی اور فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا، البتہ عدالت نے آج اس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ضمانت کا معاملہ معلوم نیں  پڑتا، اس میں گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔

اپنی گرفتاری کے علاوہ اروند کیجریوال نے دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیجے جانے کو بھی چیلنج کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مختارانصاری کے بڑے بیٹے عباس انصاری کو تین دنوں کے لئے راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے عباس انصاری کو اپنے والد مختارانصاری کی قبرپر فاتحہ پڑھنے کی اجازت دی۔

ہریانہ کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیر چودھری بیریندرسنگھ آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ 10 سال بعد ان کی گھر واپسی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ان کے بیٹے برجیندر سنگھ نے کانگریس کا ہاتھ تھاما ہے۔

این آئی اے کی ٹیم 2022 کے دھماکہ کیس میں دو اہم ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ہفتہ کے روز مشرقی مدنی پور ضلع کے بھوپتی نگر گئی تھی، لیکن ہجوم نے مبینہ طور پر تفتیشی ایجنسی کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ میلے ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں اس لیے ان سے کسی بھی طرح ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔