Bharat Express

Arvind Kejriwal: اروند کیجریوال کی ضمانت یا پھر تہاڑ جیل؟ ہائی کورٹ کا فیصلہ کچھ دیر میں

اپنی گرفتاری کے علاوہ اروند کیجریوال نے دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیجے جانے کو بھی چیلنج کیا ہے۔

کیجریوال ابھی جیل سے  نہیں آئیں گےباہر ، ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ضمانت ملے گی یا پھر جیل میں ہی رہیں گے۔ اس کا فیصلہ کچھ دیر میں ہو جائے گا۔ دہلی ہائی کورٹ آج یعنی منگل کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جس میں ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ کےHigh Court Justice Swarana Kanta Sharma آج دوپہر 3.15 بجے درخواست پر حکم سنائیں گے۔

اپنی گرفتاری کے علاوہ اروند کیجریوال نے دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیجے جانے کو بھی چیلنج کیا ہے۔ ای ڈی کی حراست کے بعد اروند کیجریوال کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا اور فی الحال وہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے ای ڈی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کے ‘وقت’ پر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ یہ جمہوریت، منصفانہ انتخابات اور مساوی مواقع سمیت آئین کے بنیادی ڈھانچے کی خلاف ورزی ہے۔

پچھلی سماعت میں ای ڈی نے درخواست کی مخالفت کی تھی اور دلیل دی تھی کہ اروند کیجریوال انتخابات کی بنیاد پر گرفتاری سے “چھوٹ” کا دعویٰ نہیں کر سکتے ۔کیونکہ قانون ان پر اور کسی بھی عام شہری پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔ ای ڈی نے 21 مارچ کو کیجریوال کو ایکسائز پالیسی ‘گھوٹالے’ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اے اے پی لیڈر کو ای ڈی کی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد نچلی عدالت میں پیش کرنے کے بعد یکم اپریل کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس