Bharat Express

قومی

چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں ایک انڈسٹری کے ملازمین سے بھری بس لال مرم کی کان میں گرگئی۔ حادثے کے وقت بس میں ڈرائیور سمیت 31 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 14 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 15 سے زیادہ افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

تمل ناڈو میں اپنی حکومت کی طرف سے افتتاح کیے گئے پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے مودی نے کہا، ''پچھلے چند سالوں میں، میں اکثر یہاں آیا ہوں تاکہ ان کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ جاؤں جس سے 'زندگی کی آسانی' کو فروغ ملے گا۔

امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے، آر جے ڈی نے کہاکہ قومی صدر لالو پرساد، جنہیں پارٹی کے مرکزی اور ریاستی پارلیمانی بورڈ کے ذریعہ امیدواروں کے انتخاب اور فیصلے لینے کا اختیار ہے، نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

مرکز کے زیرانتظام لداخ سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہاں کل عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ لداخ کی مسئول ھلال کمیٹی اثنا عشریہ کرگل نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہاں مختلف مقامات سے ہلال عید نظرآنے کی خبر موصول ہوئی ہے، ایسی صورت میں کل یعنی بدھ کے روز عید الفطر منانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

جھارکھنڈ کے برکا گاؤں کے کانگریس ایم ایل اے امبا پرساد ایک بار پھر منگل 9 اپریل کو ای ڈی کے رانچی دفتر میں حاضر ہوئے۔ دوپہر تقریباً 3 بجے امبا پرساد ای ڈی کے رانچی کے دفتر پہنچے، جس کے بعد ان سے پوچھ گچھ شروع کی گئی۔ اس سے پہلے پیر کو ای ڈی نے امبا پرساد اور ان کے بھائی انکت ساو سے بھی اس معاملے میں 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

جھارکھنڈ میں قائد حزب اختلاف امر کمار بوری نے آج رانچی میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں ریاستی حکومت پر حملہ بولا۔ بوری آج ریاستی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے پیچھے ریاستی حکومت کا مقصد بدعنوانی کو فروغ …

شرنگارپوجا کے بعد سب سے پہلے، ما بھدرکالی مندر کی انتظامی کمیٹی کے ذریعہ مندر کے گربھ گرہ میں نوراتری کا کلش قائم کیا گیا۔

عرب ممالک میں آج رمضان کے 30 روزے مکمل ہوگئے ہیں ایسی صورت میں کل یعنی 10 اپریل بروز بدھ کو عید کی نماز ادا کی جائے گی چونکہ آج ان ممالک میں شوال کا چاند نظر آنا یقینی ہے ۔حالانکہ بیشتر عرب ممالک کی جانب سے کل ہی چاند دیکھنے کی کوششوں کے بعد یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 10 اپریل کو عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

جے پرکاش پرساد، جو گواہی کے لیے تحقیق کر رہے تھے، وہاں موجود تھے لیکن ضبط شدہ بھانگ اور گانجہ اپنے ساتھ عدالت میں نہیں لائے

پاکستان کے وزیراعظم شہباز چریف نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری، انصاف اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس تناظر میں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ اور پرامن حل ناگزیر ہے۔