چھتیس گڑھ کے درگ میں بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔
چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں ایک سڑک حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک بس مزدوروں کو لے کرنکلیتھی، جوکہ دیرشام ایک لال مرم کی کان میں گرگئی۔ حادثے کے وقت بس کے اندر30 سے زیادہ لوگ سوارتھے۔ پولیس کے مطابق، بس کے کان میں گرنے کی وجہ سے اب تک 14 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں باقی 15 سے زیادہ لوگ شدید طورپر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
جانکاری کے مطابق، کمہاری تھانہ علاقے کے تحت کھپری گاوں میں تقریباً مرم کی کان بنی ہوئی ہے۔ وہیں کمہاری علاقے میں بنے کیڈیا ڈسٹلریج کی یہ بس تھی جو کہ اسی انڈسٹری کے مزدوروں سے متعلق جارہی تھی۔ اس بس میں انڈسٹری کے 30 ملازمین سوارتھے۔ جب یہ بس کھپری گاوں کے پاس سے گزررہی تھی، تواسی دوران بس بے قابو (آوٹ آف کنٹرول) ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بس 40 فٹ نیچے کان میں جاگری۔ بس کے کان میں گرنے کے فوراً بعد مقامی لوگ مدد کے لئے دوڑے۔
40 فٹ گہری کھائی
مقامی لوگوں نے فوراً اس پورے معاملے کی جانکاری پولیس کودی۔ پولیس آناً فاناً میں پہنچی اورریسکیوآپریشن شروع کیا گیا۔ 40 فٹ نیچے گری بس سے لوگوں کو کسی طرح سے باہرنکالا گیا۔ وہیں موقع پرکئی ایمبولینس اورمقامی لوگ پہنچ گئے۔ سبھی نے ایک ایک کرکے سبھی زخمیوں اورلاشوں کو بس کے اندرسے نکالا۔ زخمیوں کو فوراً پاس کے اسپتال میں علاج کے لئے پہنچایا گیا۔
زخمیوں کو اسپتال پہنچایا
پولیس نے بتایا کہ یہ سڑک حادثہ منگل کی رات تقریباً 8:30 بجے کا ہے۔ فی الحال زخمیوں کو بہتر علاج کا انتظام کیا گیا ہے اورمہلوکین کی شناخت کی جارہی ہے۔ فی الحال پولیس مہلوکین کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دے رہے ہیں۔ وہیں مقامی انتظامیہ کے سبھی افسران زخمیوں کا حال جاننے کے لئے اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ کان سے بس نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کان میں بس گری ہے، وہ مین روڈ کے کنارے سے ہی بنی ہوئی ہے، جس کی گہرائی 40 فٹ سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔
छत्तीसगढ़ के दुर्ग में हुआ बस हादसा अत्यंत दुखद है। इसमें जिन्होंने अपने प्रियजनों को खोया है, उनके प्रति मेरी संवेदनाएं। इसके साथ ही मैं घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करता हूं। राज्य सरकार की निगरानी में स्थानीय प्रशासन पीड़ितों की हरसंभव मदद में जुटा है।
— Narendra Modi (@narendramodi) April 9, 2024
وزیراعظم مودی نے بس حادثے پرکیا اظہارافسوس
وہیں بس حادثے پروزیراعظم نریندر مودی نے بھی دکھ کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے ایکس پرپوسٹ کرکے لکھا کہ ”چھتیس گڑھ کے درگ میں ہوا بس حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس میں جنہوں نے اپنے اہل خانہ کو کھویا ہے، ان کے تئیں میری تعزیت۔ اس کے ساتھ ہی میں زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہرممکن مدد میں مصروف ہے۔“
وہیں، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیو سائے نے بھی حادثے پررنج وغم کا اظہارکیا۔ انہوں نے ایکس پرلکھا کہ ”درگ کے کمہاری کے پاس پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین سے بھری بس کے حادثے کا شکارہونے کی افسوسناک اطلاع موصول ہوئی۔ اس حادثہ میں 14 ملازمین کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے۔ میں خدا (ایشور) سے دعا کرتا ہوں کہ مہلوکین کی روح کو سکون دے اورسوگوارخاندان کو طاقت دے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ملازمین کے علاج کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ میں ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔“
بھارت ایکسپریس۔