Bharat Express

RJD Candidate List 2024: علی اشرف فاطمی اورشاہنواز عالم کو ملا ٹکٹ،آر جے ڈی نے 22 امیدواروں کی لسٹ کی جاری،لالو کی دونوں بیٹیوں کو ملا ٹکٹ

امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے، آر جے ڈی نے کہاکہ قومی صدر لالو پرساد، جنہیں پارٹی کے مرکزی اور ریاستی پارلیمانی بورڈ کے ذریعہ امیدواروں کے انتخاب اور فیصلے لینے کا اختیار ہے، نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

آر جے ڈی نے بہار کی 22 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس میں لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ اور آر جے ڈی لیڈر ریتو جیسوال کا نام شامل ہے۔ آر جے ڈی نے گیا سے سروجیت پاسوان، نوادہ سے شرون کمار کشواہا، سارن سے روہنی اچاریہ، جموئی سے ارچنا رویداس، بکن سے جئے پرکاش یادو، پورنیہ سے بیما بھارتی، دربھنگہ سے للت یادو اور سپول سے چندراس چوپال کو میدان میں اتارا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پاٹلی پترا سے میسا بھارتی، ویشالی سے منا شکلا، اورنگ آباد سے ابھے کمار کشواہا، حاجی پور سے شیو چندر رام، ارریہ سے شاہنواز عالم، جہان آباد سے سریندر پرساد، مونگیر سے انیتا دیوی مہتو، اجیار پور سے آلوک کمار مہتو، سیتامڑھی سے ارجن رائے ، مدھوبنی سے علی اشرف فاطمی، والمیکی نگر سے دیپک یادو، شیوہر سے ریتو جیسوال اور مدھے پورہ سے کمار چندر دیپ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے، آر جے ڈی نے کہاکہ قومی صدر لالو پرساد، جنہیں پارٹی کے مرکزی اور ریاستی پارلیمانی بورڈ کے ذریعہ امیدواروں کے انتخاب اور فیصلے لینے کا اختیار ہے، نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو اپنی منظوری دے دی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ آر جے ڈی کی فہرست میں آٹھ یادو، چھ خواتین اور دو مسلم کمیونٹی لیڈروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پاٹلی پترا سیٹ پر میسا بھارتی کا مقابلہ بی جے پی کے رام کرپال یادو سے ہوگا۔ سارن میں روہنی آچاریہ بی جے پی کے راجیو پرتاپ روڈی کو چیلنج کریں گی۔ شیو چندر رام حاجی پور سیٹ پر چراغ پاسوان سے مقابلہ کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read