Lok Sabha Elections 2024: کیا چراغ پاسوان اور چچا پشوپتی پارس ایک ساتھ آئیں گے؟ اب بڑی خبر آئی سامنے
بائیس جولائی کولائی کو مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس نے حاجی پور سیٹ پر اپنا دعویٰ پیش کیا اور کہا کہ وہ اگلے لوک سبھا انتخابات اپنے آنجہانی بھائی رام ولاس پاسوان کے پارلیمانی حلقہ سے لڑیں گے۔ اس سے پہلے دونوں لیڈر این ڈی اے میٹنگ میں شریک ہوئے تھے۔
Former MP Afzal Ansari released on bail: سابق ایم پی افضال انصاری غازی پور جیل سے 90 دنوں بعد رہا، ہائی کورٹ سے ملی ہے ضمانت
پریاگ راج ہائی کورٹ نے 24 جولائی کو سماعت کرتے ہوئے ضمانت عرضی منظور کرلی تھی۔ حالانکہ سزا پر روک نہیں ہے۔ جیل سے رہائی کے وقت بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
AirAsia Flight: کرناٹک کے گورنر کے بنا ہی ایئر ایشیا نے بھری اُڑان،ایئر لائنس کرے گی جانچ
گورنر تھاور چند گہلوت جمعرات (27 جولائی) کو دوپہر 1.30 بجے ایئرپورٹ پہنچے اور ٹرمینل 1 کے وی وی آئی پی لاؤنج میں بیٹھ گئے۔ ایئر لائنز کے گراؤنڈ اسٹاف کو ان کی آمد کی اطلاع دی گئی۔ ایئر ایشیا کی یہ پرواز دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر اڑان بھرنی تھی۔
Girl was attacked with a Rod: دہلی میں کالج کے باہر طالبہ نرگس کا راڈ سے مار مار کر قتل، شادی سے انکار پر لے لی جان، ملزم گرفتار
دہلی کے پاش علاقے مالویہ نگر میں ایک لڑکی کا لوہے کی راڈ سے مار مارکر قتل کردیا گیا۔ یہ سانحہ اربندو کالج کے پاس ایک پارک میں پیش آیا۔ راڈ سے سر پر حملہ کئے جانے کے بعد لڑکی بری طرح زخمی ہوگئی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
Delhi Police takes action against Four SHOs: دہلی میں 4 ایس ایچ او پر گری گاج، وصولی، سٹہ اور غیرقانونی تعمیر سے بھی متعلق ہے معاملہ
دہلی پولیس نے جمعرات کو الگ الگ تھانوں میں تعینات چار تھانہ انچارجوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ان میں آدرش نگر کے تھانہ انچارج شیلیندر سنگھ جھاکھڑ، انسپکٹرانویسٹی گیشن راجیندر سنگھ اور ایک اے ایس آئی کلدیپ سنگھ شامل ہیں۔
FIR filed against Priyanka Kakkar: ٹی وی مباحثے میں ‘فرقہ وارانہ’ تبصرہ کرنے پر AAP کے ترجمان کے خلاف نوئیڈا میں ایف آئی آر درج
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نوئیڈا) ہریش چندر نے کہا، ’’سیکٹر 20 پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔"
“I.N.D.I.A. کے لوگ پاکستان جائیں، سری لنکا جائیں…”، بھوجپوری اسٹار اور ایم پی روی کشن نے کہا – ہندوستان 2047 میں بننے والا ہے وشو گرو
روی کشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ان کی قیادت میں ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی کو سنت قرار دیا اور کہا کہ 2047 میں ہندوستان وشو گرو بنے گا۔
Owaisi on Manipur Viral Video: ‘اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت کو بنایا نشانہ، ‘خواتین کے ویڈیو کو بتا رہے ہیں سازش… انہیں بس اپنی شبیہ کی پرواہ
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ ان کو صرف اپنی شبیہ کی فکرہے، لیکن ککی خواتین کی عزت اوروقار کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
Manipur Viral Video case: منی پور وائرل ویڈیو معاملہ پر بوکھلائی بی جے پی، کبھی راہل تو کبھی نہرو کو ٹھہرا رہی ذمہ دار
کانگریس نے بدھ (26 جولائی) کو منی پور تشدد کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تعطل کے درمیان لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی، جسے ایوان نے بحث کے لیے منظور بھی کر لیا۔
Shivpal Yadav: شیو پال یادو کے پرائیویٹ سکریٹری کو پولس تحویل میں لینے پر ہنگامہ، تھانے پہنچے ایس پی لیڈر نے لگایا بڑا الزام
موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس کی من مانی سے ناراض ایس پی لیڈر شیو پال یادو آج پریس کانفرنس کر سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے پرسنل سیکرٹری کے ساتھ پولیس کی حرکتوں سے ناراض ہیں۔