Bharat Express

AirAsia Flight: کرناٹک کے گورنر کے بنا ہی ایئر ایشیا نے بھری اُڑان،ایئر لائنس کرے گی جانچ

گورنر تھاور چند گہلوت جمعرات (27 جولائی) کو دوپہر 1.30 بجے ایئرپورٹ پہنچے اور ٹرمینل 1 کے وی وی آئی پی لاؤنج میں بیٹھ گئے۔ ایئر لائنز کے گراؤنڈ اسٹاف کو ان کی آمد کی اطلاع دی گئی۔ ایئر ایشیا کی یہ پرواز دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر اڑان بھرنی تھی۔

کرناٹک کے گورنر کے بنا ہی ایئر ایشیا نے بھری اُڑان

ایئر ایشیا کا طیارہ کرناٹک کے بنگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گورنر تھاور چند گہلوت کو لیے بغیر حیدرآباد کے لیے روانہ ہو کیا۔ گورنر تھاور چند گہلوت کو بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ٹرمینل-2 سے حیدرآباد جانا تھا۔معاملے کے تعلق سے گورنر کی پروٹوکول ٹیم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گورنر وقت سے پہلے وی وی آئی پی لاؤنج میں انتظار کر رہے تھے۔ جب وہ وی آئی پی لاؤنج سے رن وے پر پہنچے، طیارہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہو چکا تھا۔ پھر 90 منٹ کے انتظار کے بعد گورنر دوسری فلائٹ سے حیدر آباد کے لئے روانہ ہوئے ۔

 کیا ہے سارا معاملہ؟

پروٹوکول ٹیم کے اہلکار نے بتایا کہ گورنر تھاور چند گہلوت جمعرات (27 جولائی) کو دوپہر 1.30 بجے ایئرپورٹ پہنچے اور ٹرمینل 1 کے وی وی آئی پی لاؤنج میں بیٹھ گئے۔ ایئر لائنز کے گراؤنڈ اسٹاف کو ان کی آمد کی اطلاع دی گئی۔ ایئر ایشیا کی یہ پرواز دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر اڑان بھرنی تھی۔ گورنر ٹرمینل 1 سے 2:06 پر ٹرمینل 2 پہنچے، لیکن ایئر لائنز کے عملے نے تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی۔

پی ٹی آئی ایجنسی کے مطابق، گورنر تھاور چند گہلوت کو  جمعرات کی دوپہر ٹرمینل-2 سے حیدرآباد جانا تھا، جہاں سے انہیں ایک کانووکیشن میں شرکت کے لیے بذریعہ سڑک رائچور جانا تھا۔ جیسے ہی ایئر ایشیا کی فلائٹ پہنچی گہلوت کا سامان اس میں لدا ہوا تھا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کو ٹرمینل پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ جب وہ وی آئی پی لاؤنج پہنچے، فلائٹ حیدرآباد کے لیے روانہ ہو چکی تھی۔ گورنر کو حیدرآباد پہنچنے کے لیے 90 منٹ کے بعد دوسری فلائٹ لینا پڑی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read