Bharat Express

قومی

زیرتعمیرکمپنی میں دیواربناتے ہوئے ایک چٹان گرگئی، جس کے باعث مزدوراس کے نیچے دب گئے۔ جائے حادثہ پرپانچ سے زائد ایمبولینسیں اورپولیس اہلکار موجود ہیں۔

این سی پی سی آرنے یہ بھی سفارش کی ہے کہ سبھی غیرمسلم بچوں کو مدارس سے نکال کر اسکولوں میں داخل کرایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی مسلم طبقے کے بچے جو مدارس میں پڑھ رہے ہیں، وہ منظورشدہ ہوں یا غیرمنظور شدہ ، ان کا داخلہ باضابطہ اسکولوں میں کرایا جائے۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑ گے نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں کیا ہوا، اس سے متعلق ہم رپورٹ مانگ رہے ہیں۔

نائب سنگھ سینی نے مارچ میں سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی جگہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ یہ دوسری بار ہوگا جب وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

آر جی کار اسپتال کے واقعہ پر بات کرتے ہوئے بھاگوت نے اسے سماج کے لیے شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات معاشرے کو داغدار کرتے ہیں اور ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) اپنی ریلی دادر کے تاریخی شیواجی پارک میں منعقد کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی شندے جنوبی ممبئی کے آزاد میدان میں منعقدہ دسہرہ ریلی میں شیوسینا کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے کہا- "بی جے پی اس ملک میں جس طرح کا ماحول بنا رہی ہے وہ ملک کی آزادی پر بد نما داغ ہے۔

نیکسَس اور یو ایس ایڈ کی مدد سے دو اسٹارٹ اپ کمپنیاں ہندوستان میں ماہواری کے دوران برتی جانے والی صفائی ، نیز حفظانِ صحت کے انتظام کو ایک نئی شکل دے رہی ہیں۔

سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ہندوستان میں رہنا پسند کریں گے۔ وہ ایک ایسے ملک میں رہنے کو پسند کیا جہاں تمام ثقافتوں کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہوں۔

اویسی نے کہا کہ فلسطینی اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔ وہ وہاں ان ظالموں سے لڑ رہے ہیں،ان پرکتنی بھی مصیبتیں آجائیں تا ہم وہ ظالم اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔