Haryana CM Death Threat Case: جو بھی ہریانہ کا وزیر اعلیٰ بنے گا، میں اسے گولی مار دوں گا، ملزم نے گوڈسے اور گاندھی کا بھی کیا ذکر
اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی کو ایک واٹس ایپ گروپ میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ یہ واٹس ایپ گروپ ’سومبر راٹھی جولانہ ہلکے‘ کے نام سے ہے۔ کچھ دن پہلے ملزم نے اس گروپ میں لکھا تھا کہ جو بھی ہریانہ کا وزیر اعلیٰ بنے گا، میں اسے اسی طرح گولی ماروں گا جس طرح مہاتما گاندھی کو گوڈسے نے گولی ماری تھی۔
Baba Siddique Murder Case: بابا صدیقی کو اپنا سمجھتے تھے سلمان، الیکشن جتانے میں ان کا اہم کردار تھا
بابا صدیقی کا شمار سلمان خان کے قریبی دوستوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کئی سالوں کے بعد بھائی جان (سلمان خان) اور بادشاہ (شاہ رخ خان) کے درمیان دوستی بھی کرائی تھی۔ دونوں کو اپنی افطار پارٹی میں بلایا تھا اور گلے ملوایا تھا۔
Baba Siddique Shot Dead: ’’سلمان خان ہم یہ جنگ چاہتے نہیں تھے…لیکن تم نے ہمارے بھائی کو نقصان پہنچایا…‘‘، لارنس بشنوئی گینگ نے لی بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری
قتل کا اعتراف کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والا یہ ہینڈل لارنس گینگ نے پہلے کبھی استعمال نہیں کیا۔ لارنس بشنوئی کا انداز یہ رہا ہے کہ انمول بشنوئی، گولڈی برار یا گینگ کا کوئی مضبوط رکن ایسی پوسٹ لگا کر ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ یہ جانچ کا رخ موڑنے کی شرارت بھی ہوسکتی ہے۔
Baba Siddique Murder Case: بابا صدیقی قتل معاملہ، پولیس نے کی تیسرے شوٹر کی شناخت، جلد گرفتاری کا دعویٰ
فائرنگ کے بعد تینوں حملہ آور فرار ہوگئے۔ بھیڑ نے تقریباً 50 میٹر کے فاصلے سے دو ملزمان کو پکڑ لیا تھا۔ ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس قتل کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔ جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 2024/589 میں بھارتیہ نیائے سنہیتا (BNS) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
‘Hezbollah – Hamas is a political party, not a terrorist group’: بھارت حماس اور حزب اللہ کو دہشت گرد کیوں نہیں مانتا؟جانئے کیا ہے یہ بڑی وجہ
دوسری جنگ عظیم کے دوران 1938 میں مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ فلسطین کا عربوں کے ساتھ وہی رشتہ ہے جو انگلستان کا انگریزوں سے ہے یا فرانس کا فرانسیسیوں سے ہے۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے رہنما یاسر عرفات سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو اپنی بڑی بہن مانتے تھے۔
Rahul Gandhi on Baba Siddique Murder: راہل گاندھی نے بابا صدیقی کے قتل کو افسوسناک واقعہ قرار دیا، کہا مہاراشٹر میں تباہ ہو گیا ہے لاء اینڈ آرڈر
این سی پی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا، ’’این سی پی لیڈر، سابق وزیر اور میرے ساتھی بابا صدیقی پر جو کافی عرصے سے مقننہ میں ہیں، ان پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور تکلیف دہ ہے۔ میں حیران ہوں۔ میں اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘‘
Mallikarjun Kharge: بابا صدیقی کے قتل پر کھڑگے برہم، کہا – مجرموں کو جلد سے جلد سزا ملنی چاہیے
ملکارجن کھڑگے نے مزید لکھا، "میں ان کے خاندان اور حامیوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انصاف کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور مہاراشٹر کی موجودہ حکومت کو مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دینا چاہیے۔
Baba Siddique Shot Dead in Mumbai: بابا صدیقی قتل کیس میں بڑا انکشاف، لارنس بشنوئی گینگ شامل
ممبئی کرائم برانچ کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزمان گزشتہ 25-30 دنوں سے اس علاقے کی ریکی کررہے تھے۔
Baba Siddique Shot Dead: کانگریس میں 48 سال رہے بابا صدیقی، پھرایک دن اچانک دے دیا استعفیٰ، اجیت پوار کی این سی پی میں ہوئے تھے شامل
ممبئی کی مشہورشخصیت اور اجیت پوار گروپ کی این سی پی لیڈر بابا صدیقی اور کانگریس کا ساتھ بہت پرانا تھا، لیکن لوک سبھا الیکشن سے پہلے انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہے۔
Baba Siddique Shot Dead: بابا صدیقی کے قتل پر برہم ہوئے اسدالدین اویسی، لا اینڈ آرڈر سے متعلق کہی یہ بڑی بات
این سی پی اجیت پوار گروپ کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کا گولی مارکرقتل کردیا گیا ہے۔ اس حادثہ کی اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی مذمت کی ہے۔