Bharat Express

قومی

باندرہ ایسٹ میں بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی جو نرمل نگر پولیس اسٹیشن کے تحت پیش آنے والا واقعہ بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی کرائم برانچ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اس معاملے میں دو شوٹروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حملہ آوروں نے صدیقی پر چھ راؤنڈ فائر کیے جس میں تین گولیاں انہیں لگیں۔

حافظ محمد خالد نے کہا کہ اگر کسی مدرسے کے استاد یا اسکول کے کسی استاد نے غلطی کی ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ لیکن ایک دو واقعات کی بنیاد پر پورے مدارس یا اسکولوں کو بند نہیں کیا جا سکتا۔ جہاں غلطی ہو وہاں اصلاح ہونی چاہیے۔

مسلم لیگ کے قومی جنرل سیکرٹری کوثر حیات خان نے کہا کہ وہ لڑکی جس نے ایک بار سینکڑوں ہندو لڑکوں کے درمیان اللہ ہو اکبر کا نعرہ لگایا تھا۔ اب اسی پر بی جے پی لیڈر کہہ رہے ہیں کہ ذرہ وہ کسی کالج میں پڑھ کر دیکھ لے۔ اب آپ خود ہی دیکھ لیجئے کہ یہ لوگ کیسے دادا گری کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوؤں اور مسلمانوں میں تفریق نہیں کرتی اور سب کو برابر کی نظرکی  سے دیکھتی ہے۔ کشمیر میں سب کے لیے گنجائش ہے۔

پی ایم مودی نے ٹویٹر پر کہا، "میری خواہش ہے کہ آپ سب ماں درگا اور بھگوان شری رام کے آشیرواد سے زندگی کے ہر شعبے میں جیت حاصل کریں۔"

فیروز پور میں چین کا تیار کردہ ڈرون برآمد ہوا ہے۔ اس پر کانگریس لیڈر نے کہا، پنجاب الیکشن سے پہلے سرحدی علاقہ بڑھا دیا گیا تھا۔ بی ایس ایف کے آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔ بی ایس ایف مرکزی حکومت اور وزیر داخلہ کے تحت آتا ہے۔ امت شاہ کو بتانا چاہئے کہ چینی ڈرون پنجاب میں منشیات اور ہتھیار کیسے سپلائی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے سنٹرل سول سروس (سی سی ایس) ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے سینٹرل سکریٹریزکو ملازمین کا جائزہ لینے اوران کے خلاف شکایت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

موہن بھاگوت نے مودی حکومت کے بنیادی اصولوں کی حمایت کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں ہندوستان کی عالمی ساکھ، ملک کی ترقی، پرامن انتخابات کے عمل اور اسے درپیش مختلف چیلنجوں کا احاطہ کیا۔ وہیں اس موقع پر پی ایم مودی نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اترپردیش کی یوگی حکومت نے کانپورمیں سال 2015 میں دو گروپوں کے درمیان ہوئے تصادم کے ملزمین کے خلاف چل رہے معاملے کوواپس لینے کا فیصلہ لیا ہے۔ فرقہ وارانہ تشدد کے سبب پولیس نے 32 ملزمین کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔

تنازعات کے سنگین ماحولیاتی نتائج پر گفتگو کرتے ہوئے، قومی کنوینر محمد افضل نے جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آلودگی، پانی کی آلودگی اور جنگلی حیات کی نقل مکانی پر روشنی ڈالی۔