Assembly Election Results 2023: اسمبلی الیکشن جیتنے والے بی جے پی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ نے دیا استعفیٰ، وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہوئی تھی میٹنگ
پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے مرکزی وزراء سے لے کراراکین پارلیمنٹ کو ٹکٹ دیا تھا۔ ان میں کئی لوگوں نے جیت درج کی تو کچھ کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
Senthil Kumar Remark Row: سینتھل کمار کے بیان پر انوراگ ٹھاکر کا جواب،شکست کے بعد بھی کانگریس اور اس کے اتحادیوں کا گھمنڈ کم نہیں ہوا ہے
انوراگ ٹھاکر نے مزید کہا، "شکست کے بعد بھی کانگریس اور اس کے اتحادیوں کا گھمنڈ کم نہیں ہوا ہے۔ راہل گاندھی، مجھے بتائیں کہ آپ کی بھارت جوڑو یاترا کا مقصد متحد ہونا تھا یا توڑنا؟ جس شخص کو آپ تلنگانہ کا سی ایم بنانا چاہتے ہیں؟" جاتے وقت انہوں نے کہا تھا کہ تلنگانہ کا ڈی این اے بہار کے ڈی این اے سے بہتر ہے،
Lashkar terrorist shot dead outside his house in Pakistan: لشکر کے دہشت گرد کو اس کے گھر کے باہر کیا گیا ہلاک، 2015 کے ادھم پور حملے کا تھا ماسٹر مائنڈ
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدنان کو اس کے گھر کے باہر گولی ماری گئی جس کے بعد پاکستانی فوج نے اسے خفیہ طور پر کراچی کے ایک اسپتال لے گئی۔ جہاں اس کی موت 5 دسمبر کو ہو گئی۔
Babri Masjid Demolition Anniversary: بابری مسجد شہادت کی 31 ویں برسی، ایودھیا میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی
ایودھیا کے ایس ایس پی راج کرن نیّرنےعام لوگوں سے کسی بھی طرح کی افواہ نہ پھیلانے کی اپیل کی ہے۔ کہا ہے کہ ایودھیا کے مختلف حصوں میں پولیس اہلکاروں کی پوری تعیناتی کی گئی ہے اوروہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
Pannu threatens to attack the Parliament House: ’13 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس پر کروں گا حملہ، دہلی بنے گا پاکستان’، خالصتانی دہشت گرد پنوں کی دھمکی، ویڈیو وائرل
اس سے قبل نومبر میں بھی پنوں نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ 19 نومبر کو ایئر انڈیا سے سفر کرنے والوں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس دوران پنوں نے سکھ لوگوں کو ایئر انڈیا سے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم 19 نومبر کو اس کی دھمکی کا کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔
Cyclone Michaung Update: سمندری طوفان مِچھونگ ہوا کمزور، سمندری طوفان نے منگل کو باپٹلا کے قریب آندھرا پردیش کے ساحل کو عبور کیا
آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر بی آر امبیڈکر نے کہا کہ پیر کو تروپتی ضلع میں ایک جھونپڑی کی دیوار گرنے سے چار سالہ بچے کی موت ہو گئی۔
Dr. Dinesh Sharma ON Opposition: لوگوں کو ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرکے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے اپوزیشن، راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر دنیش شرما نے کیا بڑا حملہ
مودی کے دور حکومت میں ہونے والی ترقی کی مثال دیتے ہوئے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریپڈ ریل اور میٹرو نے آج لوگوں کی نقل و حرکت کو ایک نئی جہت دی ہے۔
Table Tennis Players In Vijaywada: سائیکلون میچونگ کی وجہ سے وجئے واڑہ میں پھنس گئے 200 کھلاڑی
اپنے بچوں کے ساتھ وجئے واڑہ آنے والے والدین بھی کافی پریشان ہیں۔ کچھ نے پرواز کی ٹکٹ بک کر رکھی تھیں اور کچھ نے ٹرینیں بک کر رکھی تھیں لیکن اس وقت زیادہ تر ٹرانسپورٹ کے ذرائع بند ہیں۔ شہر میں پانی بھر جانے کی وجہ سے باہر سے آنے والے ان خاندانوں کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔
Amit Shah introduces J&K Reservation and Reorganisation Amendment Bill in Lok Sabha: لوک سبھا میں جموں و کشمیر ریزرویشن اور تشکیل نو ترمیمی بل کیا گیا پیش، جانئے بل کے فوائد
بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بے گھر افراد کی نمائندگی کرنے والے ایک رکن کو اسمبلی میں نامزد کر سکتے ہیں۔
‘BJP Leader’ Knew Results 2 Days Before Counting: بی جے پی کے رہنما کو الیکشن کا ریزلٹ دو دن پہلے سے ہی معلوم تھا: دگ وجئے سنگھ کا سنسنی خیز الزام
بی جے پی کی تین مرکزی ریاستوں راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات جیتنے کے چند دن بعد دگ وجئے سنگھ نے ای وی ایم کے قابل اعتماد ہونے پر بحث چھیڑ دی ہے۔انہوں نے ایکس پر لکھا کہ چپ والی کسی بھی مشین کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔ میں نے 2003 سے ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کی مخالفت کی ہے۔