Bharat Express

قومی

مختلف سیاسی جماعتوں اورغیرسرکاری تنظیموں کے اراکین نے بدھ کے روزیہاں جنترمنتر کے قریب 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کے انہدام کی 31 ویں برسی کے موقع پر ایک احتجاجی مارچ کیا۔ تاہم پولیس نے مارچ کوروک مظاہرین کومنتشرکردیا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ سبھی اراکین پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں جاکر مستفضین سے رابطہ کریں اور لوگوں کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں بتائیں۔ سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے لئے کمربستہ ہوجائیں۔

ریونت ریڈی کوگورنر تملیسائی سندرراجن نے حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں عوام کی جم غفیرکے دوران عہدہ اوررازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈران بھی موجود رہے۔

مدارس کے مالی وسائل کی تفتیش کے لئے قائم تین رکنی ایس آئی ٹی کی ٹیم نے ایسے 80 مدارس کی نشاندہی کی ہے، جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں عطیہ کے ذریعہ مختلف ممالک سے 100 کروڑ روپئے حاصل کئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے پونچھ اور راجوری کو بچایا گیا۔

ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس طرح وہ تلنگانہ کے پہلے کانگریسی چیف منسٹر بھی بن گئے ہیں۔

بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کئی لحاظ سے اہم ہونے والی ہے، کیونکہ آج تین ریاستوں کے وزیراعلیٰ کے ناموں پر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پارٹی نے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومتیں بنائی ہیں۔

بلکور سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ سدھو کے قتل کے بعد بدمعاشوں کا کوئی سلسلہ نہیں رک رہا۔ جب تک حکومتیں بدمعاشوں کو لاڈ، سپورٹ اور پناہ دیتی رہیں گی، مزید خاندانوں کو نقصان پہنچے گا۔

ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے جموں و کشمیر، لیہہ ،لداخ اور اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں 11 سے 13 دسمبر کے درمیان برف باری کے امکانات ہیں۔قابل ذکربات یہ ہےکہ ہماچل پردیش میں بھی برف باری کے امکانات ہیں۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، جمعرات کی صبح آسام کے گوہاٹی میں ریکٹر اسکیل پر 3.5 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ این سی ایس کے ذریعے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کی صبح 5.42 بجے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔