وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات (7 مارچ) کو جموں و کشمیر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے دفعہ 370 کے نام پر عوام کو گمراہ کیا ہے۔ پی ایم مودی، آج یونین ٹیریٹری کی راجدھانی سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم پہنچےتھےجہاں نے یہاں 6,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے یہاں ‘ترقی یافتہ ہندوستان، ترقی یافتہ جموں و کشمیر’ پروگرام میں حصہ لیا۔
آرٹیکل 370 کے معاملے پر ریاست کی علاقائی پارٹیوں اور کانگریس کو گھیرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر آج آزادانہ سانس لے رہا ہے۔ پابندیوں سے یہ آزادی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد آئی ہے۔ کئی دہائیوں تک کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے آرٹیکل 370 کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 جموں و کشمیر کے لیے فائدہ مند نہیں ہے، بلکہ کچھ سیاسی خاندان ہی اس کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔
#WATCH | Srinagar, J&K: Prime Minister Narendra Modi says “This freedom from restrictions has come after the removal of Article 370. For decades, for political gains, Congress and its allies misled the people of Jammu and Kashmir in the name of 370 and misled the country. Did J&K… pic.twitter.com/SKMmjHxgvT
— ANI (@ANI) March 7, 2024
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ سچ جان چکے ہیں کہ انہیں گمراہ کیا گیا۔ جموں و کشمیر کو کچھ خاندانوں کے فائدے کے لیے زنجیروں میں جکڑ دیا گیاتھا۔جس سے ہم نے کشمیر کو آزاد کرایا ہے۔ نوجوانوں کو دیے جا رہے مواقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ آج کوئی آرٹیکل 370 نہیں ہے، اس لیے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا پوری طرح احترام کیا جا رہا ہے اور انہیں نئے مواقع مل رہے ہیں۔ آج یہاں سب کے لیے یکساں حقوق اور مساوی مواقع ہیں۔
#WATCH | J&K: Prime Minister Narendra Modi says “Whenever I came here after 2014, I have always said that I am making all these efforts, to win your hearts and I am seeing that I have been able to win your hearts. I will keep trying hard. This is Modi’s guarantee…” pic.twitter.com/pj5puRrgBI
— ANI (@ANI) March 7, 2024
پی ایم مودی نے کہا کہ پاکستان سے آئے والمیکی کمیونٹی کے لوگوں کو 70 سال سے ووٹ کا حق نہیں ملا۔ اب انہیں ووٹ کا حق مل گیا ہے۔ اب اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ والمیکی برادری کو ایس سی زمرہ کے فوائد ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں درج فہرست قبائل کے لوگوں کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ جموں و کشمیر بدعنوانی اور اقربا پروری کا بڑا شکار رہا ہے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس