Bharat Express

Delhi Liquor Policy Case: سنجے سنگھ اور منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالت نے پھر بڑھائی حراست

دہلی شراب پالیسی سے منی لانڈرنگ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی عدالتی حراست کو کورٹ نے بڑھا دیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا اور سنجے سنگھ۔ (فائل فوٹو)

Delhi Excise Policy Case: دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور دہلی کے سابق نائب وزیراعلیی منیش سسودیا کو عدالت سے راحت نہیں ملی ہے۔ معاملے میں ایک بارپھر کورٹ نے دونوں لیڈران کی عدالتی حراست کو 19 مارچ تک کے لئے بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ سماعت میں 2 مارچ کو دہلی کی راؤزایوینیو کورٹ نے شراب پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کی عدالت حراست پانچ دنوں کے لئے بڑھائی گئی تھی، جوآج ہی ختم ہو رہی تھی۔

گزشتہ سماعت میں کس نے کیا دلیل دی تھی؟

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ سماعت کے دوران دلیل دی تھی کہ جب تک اصلاحی درخواست سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے، تب تک منیش سسودیا کی مستقل ضمانت عرضی پرتبادلہ خیال نہیں کیا جانا چاہئے۔ وہیں منیش سسودیا کی طرف سے پیش ہوئے سینئروکیل موہت ماتھرنے کہا تھا کہ کوئلہ گھوٹالہ کیس میں سپریم کورٹ میں خصوصی اجازت والی عرضی زیرالتوا ہونے کے باوجود مقدمے کی کارروائی جاری رہی۔

اروند کیجریوال کو بھیجے 8 سمن

شراب پالیسی معاملے میں ہی پوچھ گچھ سے متعلق ای ڈی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 8 بار سمن بھیج چکی ہے۔ اس کو غیرقانونی اورسیاسی بدلے کے جذبے کے تحت کارروائی قراردیتے ہوئے کیجریوال ایک باربھی مرکزی جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔ ای ڈی نے ایسے میں اروند کیجریوال کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 174 (پبلک سرونٹ کے احکامات کی خلاف ورزی) کے ساتھ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ  (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 63 (4) کے علاوہ دیگردفعات کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read