Unclaimed Money In India: وزیر اعظم نریندر مودی کی شہریوں سے اپیل: بھولی ہوئی سرمایہ کاری کو نئے مواقع میں بدلیں، ’آپ کا پیسہ، آپ کا حق‘ مہم کے تحت بغیر کلیم کی گئی رقوم واپس دلانے پر زور
وزیر اعظم مودی نے بدھ کے روز ملک کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ’’بھولی ہوئی‘‘ مالی سرمایہ کاری کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے آگے آئیں، کیونکہ ملک کے بینکوں، انشورنس اور میوچوئل فنڈ کمپنیوں میں ہزاروں کروڑ روپے برسوں سے بغیر کلیم کے پڑے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ’آپ کا پیسہ، آپ کا حق‘ پہل کا مقصد یہی ہے کہ ہر شخص کو اس کا جائز حق لوٹایا جا سکے۔
IPS Amitabh Thakur Arrested: دہلی جا رہے آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکرگرفتار، شاہجہاں پورمیں ٹرین سے اتارا گیا، یوپی پولیس نے کی تصدیق
لکھنو پولیس نے سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کو دیوریا میں درج ایک پرانے معاملے میں گرفتارکیا ہے۔ ان کی اہلیہ نوتن ٹھاکر کو بھی اس معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔
Retired Judges Defend CJI-Condemn Campaign Over Remarks In Rohingya Case: سپریم کورٹ کو بدنام کرنے کی مہم ناقابلِ قبول: سابق ججوں کا سخت ردِعمل
ملک کے متعدد ریٹائرڈ ججوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف انڈیا کے خلاف حالیہ منظم مہم کی سخت مذمت کی ہے۔ یہ مہم اُس وقت سامنے آئی جب روہنگیا مہاجرین سے متعلق ایک عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس کی جانب سے کیے گئے ایک قانونی سوال کو غلط رنگ دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سابق ججوں نے کہا کہ اختلافِ رائے اپنی جگہ، مگر عدلیہ کو کمزور کرنے اور ججوں کی نیت پر حملہ کرنا ناقابلِ قبول ہے۔
PM MOdi Pays Tribute on Swahid Diwas : وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آسام تحریک کے شہیدوں کو ’’سواہد دِوَس‘‘ پر پیش کیا خراج عقیدت
سواہد دِوَس کے موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آسام تحریک میں جان قربان کرنے والے تمام شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آسام تحریک بھارت کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور ناقابلِ فراموش باب ہے، جسے ملک ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گا۔
PM Modi Expressed Happiness On Meeting Top Global CEO : وزیر اعظم مودی نے دنیا کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات پر کیا خوشی کا اظہار، بھارت میں سرمایہ کاری اور توسیع کی توثیق
وزیر اعظم مودی نے منگل کے روز عالمی سطح کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی، جنہوں نے بھارت میں سرمایہ کاری، آپریشنز کی توسیع اور ٹیکنالوجی شعبے میں مضبوط تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم مودی نے بھی ان ملاقاتوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکتیں بھارت کے ٹیکنالوجی مستقبل کو نئی رفتار دیں گی۔
PM Modi Pays Tribute To C Rajagopalachari : وزیر اعظم مودی نے سی راجگوپالاچاری کو پیش کیا خراجِ عقیدت، ملک کے لیے ان کی خدمات کو کیا یاد
وزیر اعظم مودی نے بدھ کے روز ملک کے اہم لیڈر، مفکر اور بھارت کے پہلے و واحد ہندوستانی گورنر جنرل سی راجگوپالاچاری کی سالگرہ پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہمیشہ ان کی خدمات، قربانیوں اور دوراندیشی کو یاد رکھے گا۔
Parliament Winter Session : پارلیمنٹ میں ’وندے ماترم‘ اور انتخابی اصلاحات پر بحث: راہل گاندھی کے الزامات کے بعد آج وزیر داخلہ امت شاہ دیں گے جواب
پارلیمنٹ میں جاری سرمائی اجلاس میں منگل کے روز کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی جانب سے حکومت پر ’ووٹ چوری‘ کے سنگین الزام لگانے اور الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر سوال اٹھانے کے بعد سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ آج وزیر داخلہ امت شاہ کے تفصیلی جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث اور امت شاہ کے جواب کو سیاسی لحاظ سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی شفافیت سے متعلق جاری تنازع مزید واضح ہوگا۔
Mehul Choksi Extradition : پی این بی گھوٹالے کا مفرور مرکزی ملزم میہول چوکسی کو بیلجیم کورٹ سے بڑا جھٹکا، بھارت واپسی کی راہ ہموار
پی این بی گھوٹالے کا مفرور مرکزی ملزم اور ہیرا تاجر میہول چوکسی کو بیلجیم کی سپریم کورٹ سے منگل کے روز بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے اُس کی وہ اپیل مسترد کر دی جس میں اس نے بھارت کو اپنے ممکنہ حوالگی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد بھارتی ایجنسیوں کے لیے چوکسی کو وطن واپسی کے عمل میں تیزی لانے کا راستہ مزید آسان ہو گیا ہے۔
PM Modi Responds To EaseMyTrip Co-Founder Views On Digital India : وزیر اعظم مودی کا ایز مائی ٹرِپ کے شریک بانی کے ڈیجیٹل انڈیا سے متعلق خیالات پر ردعمل، کہا- ”یہ بالکل درست بیان ہے‘‘، اسٹارٹ اپس سے بنے گا ’وِکست بھارت‘
وزیر اعظم مودی نے ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی رکانت پٹّی کے ان خیالات کی بھرپور تعریف کی ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈیجیٹل انڈیا نے ملک کے اسٹارٹ اپ کلچر کو ایک نئی پہچان اور غیر معمولی رفتار دی ہے۔ وزیر اعظم نے ان کی بات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ’’وکست بھارت‘‘ بنانے کے سفر میں اسٹارٹ اپس کلیدی کردار ادا کریں گے۔
PM Modi meets Intel CEO Lip-Bu Tan: ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر ہب بنانے کی تیاری میں پی ایم مودی، انٹیل کے سی ای او لپ بو ٹین سے کی ملاقات
انٹیل نے ٹاٹا گروپ کے ساتھ ایک اہم مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت، ٹاٹا الیکٹرانکس کی نئی فیکٹری اور او ایس اے ٹی (آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ) کی سہولیات انٹیل کے ڈیزائن کردہ پروڈکٹس کو تیار، اسمبل اور پیکج کریں گی۔





