Maulana Arshad Madani on Vande Mataram: مولانا ارشد مدنی کا وندے ماترم پربڑا بیان، کہا- ’’ہمیں کسی کے وندے ماترم گانے اورپڑھنے پراعتراض نہیں، مگرمسلمان اللہ کی عبادت میں کسی دوسرے کوشریک نہیں کرسکتا‘‘
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا بھی یہ فیصلہ ہے کہ کسی بھی شہری کوقومی ترانہ یا کوئی ایسا گیت گانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، جو اس کے مذہبی عقیدے کے خلاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت الگ چیز ہے اور اس کی عبادت دوسری چیز۔ مسلمانوں کو اس ملک سے کتنی محبت ہے اس کے لئے ان کو کسی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
سابق چیف جسٹس بی آرگوئی پرجوتا پھینکنے والے وکیل کی پٹائی، کڑکڑڈوما کورٹ میں چپلوں سے پیٹا گیا
سابق چیف جسٹس بی آرگوئی پرجوتا پھینکنے والے وکیل راکیش کشور کو دہلی کے کڑکڑڈوما کورٹ احاطے میں وکیلوں نے جوتے چپلوں سے پیٹ دیا ہے۔
IndiGo flight disruptions: انڈیگو کی پروازیں منسوخ ہونے سے ملک بھر کے 45 مقامات پر 800 سے زیادہ مسافروں کا سامان پھنسا
ڈی جی سی اے کے مطابق انڈیگو کو نومبر 2025 کے سرمائی شیڈول کے تحت 15,014 پروازوں فی ہفتہ کی منظوری ملی تھی، مجموعی طور پر 64,346 پروازوں کا شیڈول تھا، جبکہ ایئرلائن نے صرف 59,438 پروازیں چلائیں اور 951 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
Sheikh Hasina thanks PM Modi: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے بحران کے وقت حمایت پر وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا
گزشتہ برس اگست میں جب شیخ حسینہ کی جمہوری طور پر منتخب حکومت پر تشدد مظاہروں کے درمیان برطرف ہوگئی تو وہ بھارت آ گئیں۔ حال ہی میں ڈھاکہ میں ایک خصوصی ٹریبونل نے انہیں غیر حاضری میں انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے موت کی سزا سنائی۔ الزام تھا کہ حسینہ کی حکومت نے طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کو بے رحمی سے دبایا۔
Discussion On Electoral Reforms In Lok Sabha : لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث: منیش تیواری نے الیکشن کمیشن کی غیر جانب داری اور ایس آئی آر پر اٹھائے سوال
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران منگل کو لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر اہم بحث شروع ہوئی، جس میں ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے لے کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی شفافیت اور سیاسی جماعتوں کو ملنے والے چندے تک مختلف موضوعات شامل رہے۔ بحث کا آغاز کانگریس کے سینئر رکنِ پارلیمان منیش تیواری نے کیا۔
North East Delhi MP Sports Festival: ممبرپارلیمنٹ منوج تیواری کھیلوں کو فروغ کے تئیں پرعزم، شمال مشرقی دہلی میں اسپورٹس فیسٹیول کاکیا آغاز
ایم پی منوج تیواری نے وزیر اعظم مودی کی اپیل کے بعد شمال مشرقی دہلی میں سنسد کھیل مہوتسوکا آغاز کیا۔ ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین این شرون کمار نے تقریب کا افتتاح کیا۔ کرکٹ مقابلوں میں بیالیس ٹیموں نے حصہ لیا، اور جھڑودا، مکھرجی نگر، اور سادت پور نے کامیابی حاصل کی۔
Why is Vande Mataram needed to be discussed: ’وندے ماترم‘ پر بحث کیوں ضروری؟ وزیرداخلہ امت شاہ نے بتائی وجہ، اپوزیشن جماعتوں کو بنایا تنقید نشانہ
قومی ترانے ’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران امت شاہ نے کہا کہ جو لوگ اس ترانے کے تاریخی اور قومی اہمیت کو نہیں سمجھتے، وہ اسے صرف انتخابات سے جوڑ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ’وندے ماترم‘ صرف انتخابات یا کسی ریاست تک محدود نہیں، بلکہ یہ قومی جذبے کی علامت ہے۔
Mallikarjun Kharge On Vande Mataram Debate : ’میں 60 سال سے وندے ماترم گا رہا ہوں، نہ گانے والوں نے ابھی شروعات کی ہے‘: راجیہ سبھا میں ملکارجن کھڑگے کا حکومت پر سخت حملہ
راجیہ سبھا میں ’وندے ماترم‘ پر جاری بحث کے دوران ایک بار پھر سیاسی گرما گرم ماحول دیکھنے کو ملا۔ ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کی۔ کھڑگے نے کہا کہ وہ گزشتہ 60 سال سے ’وندے ماترم‘ گا رہے ہیں، جبکہ جو لوگ آج اس کا سب سے زیادہ چرچا کر رہے ہیں، وہ کبھی اسی کے خلاف تھے۔
PM addresses parliamentary party meet: وزیراعظم مودی کا این ڈی اے پارلیمانی اجلاس سے خطاب، کہا-’’ملک اب مکمل طور پر ریفارم ایکسپریس مرحلے میں ہے‘‘
وزیراعظم مودی نے زور دیا کہ حکومت کی اصلاحات صرف معاشی یا ریونیو پر مرکوز نہیں ہیں، بلکہ شہری مرکزیت والی ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ روزمرہ کی مشکلات دور کی جائیں تاکہ ہر شہری اپنی مکمل صلاحیت تک پہنچ سکے۔ مودی نے تمام ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ عوام کی حقیقی مشکلات کو آگے لائیں تاکہ ریفارم ایکسپریس ہر گھر تک پہنچے اور شہریوں کی روزمرہ کی مشکلات ختم ہوں۔
Odisha Burning Violence : کیوں جل اٹھا اوڈیشہ! ملکانگیری میں تشدد، قبائلیوں نے گاؤں کو لگا دی آگ، انٹرنیٹ بند، فورس تعینات
اوڈیشہ کے ضلع ملکانگیری میں ایک قبائلی خاتون کی بہیمانہ قتل کے بعد پورے علاقے میں شدید غم و غصہ بھڑک اٹھا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑا۔ اتوار اور پیر کے درمیان مشتعل قبائلیوں نے بنگالی بولنے والے گاؤں ایم وی-26 پر حملہ کر کے 50 سے زائد گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ضلع میں 24 گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ خدمات معطل کر دیں اور ہنگامی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔





