Bharat Express

قومی

میڈیا ذرائع کے مطابق ای ڈی کی ٹیم نے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے ساتھ ساتھ ہزاری باغ میں بھی چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم رانچی میں تین مقامات اور ہزاری باغ میں کئی مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔

ہریانہ میں لوک سبھا 2024 اور اسمبلی الیکشن سے قبل ہی بی جے پی اور جے جے پی کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پوری کابینہ ایک ساتھ استعفیٰ دے سکتی ہے اور نئی سرکار کا قیام عمل میں آسکتا ہے ۔ البتہ نئی کابینہ میں جے جے پی حصہ نہیں لے گی۔البتہ نئے سرے سے کابینہ کی تشکیل کی جائے گی۔

غور طلب ہے کہ ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے پیسے لے کر لوک سبھا میں سوال پوچھنے پر پارلیمنٹ سے ان کی رکنیت کی منسوخی کے خلاف اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 3 جنوری 2024 کو لوک سبھا سکریٹریٹ کو نوٹس جاری کرکے اس پر جواب طلب کیا تھا۔

NIA raids in Khalistan Gangster Link Case: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) خالصتان گینگسٹر لنک کیس میں پنجاب، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت مرکزی علاقے چنڈی گڑھ میں چھاپے مار رہی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی پنجاب کے شہر موگا میں کئی مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ اس چھاپے میں گینگسٹرز اور دہشت …

حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ شخص کی تلاش کے دوران لاش برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تاریخ کو علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرتے ہوئے پولیس نے متاثرہ کو ڈی ڈی اے پارک جاتے ہوئے دیکھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل 12 مارچ کو بھی درجہ حرارت اسی کے آس پاس رہنے والا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج موسم صاف رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ پارلیمنٹ سے پہلے ہی پاس کردہ قانون ہے۔ انہوں نے سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں سے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں اپنی جنگ لڑیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی انتباہ دیا کہ اگر سیاسی جماعتیں بند کی کال دیتی ہیں تو وہ اپنا رجسٹریشن کھو سکتی ہیں۔

ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے بہت سے اصول ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی ہندوستانی لڑکی یا لڑکا کسی غیر ملکی لڑکے یا لڑکی سے شادی کرتا ہے، تو وہ غیر ملکی لڑکی یا لڑکا ہندوستان میں شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

شمالی ریلوے سے موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم مودی 10 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے علاوہ 4 موجودہ وندے بھارت ٹرینوں کو بھی سفر میں توسیع کی جائے گی

گزشتہ لوک سبھا انتخابات کانگریس کے لیے مایوس کن تھے۔ پارٹی ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔ راجستھان میں لوک سبھا کی کل 25 سیٹیں ہیں۔