Bharat Express DD Free Dish

قومی

لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر ہونے والی بحث کا جواب وزیر داخلہ امت شاہ دے رہے ہیں۔ لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر دو دن تک بحث جاری رہی۔

سولاپور سے ممبئی آنے والی سدھیشور ایکسپریس میں 5 کروڑ روپے کے سونے کی چوری نے ریلوے کی سکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

لالو یادواورنتیش کمارکی طرح ہی وجے کرشنا جے پی تحریک سے ابھرے ہوئے لیڈرہیں۔ نتیش کمار بختیارپور میں رہتے تھے تو ان سے تقریباً 8 کلو میٹر دور اتھمل گولہ کے کلیان پور گاوں میں وجے کرشنا رہتے تھے۔ دونوں نے ایک ساتھ خوب سیاست کی ہے۔

نئی دہلی: بھارت کی کل نصب شدہ قابل تجدید توانائی (Renewable Energy) کی صلاحیت 31 اکتوبر تک بڑھ کر 250.64 گیگاواٹ ہو گئی ہے، جس میں سب سے زیادہ حصہ سولر انرجی کا ہے۔ اس کی تفصیلات مرکزی حکومت نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں پیش کیں۔ سولر، ونڈ اور بایوماس میں نمایاں اضافہ نئے …

جے این یو کے سابق ریسرچ اسکالر عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو دہلی فسادات میں مبینہ طور پر سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔بہن کی شادی میں شامل ہونے کے لیے عمر خالد نے عبوری کی درخواست دی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترواننت پورم سے رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور نے بدھ کے روز واضح طور پر کہا کہ وہ ویر ساورکر کے نام پر دیا جانے والا کوئی ایوارڈ قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی اس سے متعلق کسی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”آرگنائزر کی جانب سے میرا نام اعلان کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے، یہ سب کچھ میری اجازت کے بغیر کیا گیا‘‘۔

امبوجا سیمنٹس کو انڈو-سویڈش گرین ٹرانزیشن پارٹنرشپ کے تحت دنیا کے پہلے سیمنٹ سیکٹر CCU پائلٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ سویڈش انرجی ایجنسی نے اسے تکنیکی اور تجارتی لحاظ سے سب سے مضبوط پروجیکٹ قرار دیا ہے۔

گوا کے نائٹ کلب میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی حادثے میں 25 افراد کی موت کے بعد پولیس کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں کیس کے اہم ملزم اجے گپتا کو دہلی کے لاجپت نگر سے ایک اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جہاں وہ بیماری کا بہانہ بنا کر چھپا ہوا تھا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ UNESCO نے باقاعدہ طور پر دیپاولی کو اپنی عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ یونیسکو کے مطابق غیر مادی ثقافتی ورثہ ان روایات، رسوم، علم، فنون، اظہار، دستکاری اور سماجی عادات پر مشتمل ہوتا ہے جو کسی معاشرے کی شناخت کا حصہ ہوں اور نسل در نسل منتقل ہوتی رہیں۔

گوا کے علاقہ اَرپورا میں نائٹ کلب میں ہفتہ کی شب لگی خوفناک آتشزدگی نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ المناک حادثے میں چار سیاحوں سمیت کلب کے 21 ملازمین کی جان چلی گئی۔ واقعے کے بعد ریاستی حکومت اور پولیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے واضح کیا ہے کہ ملزمین کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔