Bharat Express DD Free Dish

قومی

پاس ورڈ کو اب محفوظ طریقہ نہیں مانا جاتا ہے  کیونکہ اس سے ہیکنگ اور ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پاس کی ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جس میں بایومیٹرک اور ڈیوائس سکیورٹی کا استعمال ہوتا ہے۔

امت شاہ نے واضح کیا کہ وہ اپنی تقریر کے طریقۂ کار اور ترتیب کا فیصلہ خود کریں گے اور اپوزیشن کو صبر سے سننا چاہیے۔ وزیرداخلہ کے جواب کے دوران اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا جس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی 11 دسمبر صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

دہلی فسادات معاملے میں  گزشتہ 5 برس سے زائد عرصے سے مقید عمر خالد، شرجیل امام  اور دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سنوائی کے بعد ملزمان کی  درخواست ضمانت  پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم مودی نے خطے میں انصاف پسندانہ اور دیرپا امن کی کوششوں کی حمایت کو دوہرایا اور غزہ امن منصوبے کے جلد نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

پین اور آدھار لنک کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے۔ اسے فوراً مکمل کریں، ورنہ آپ کا پین غیر فعال ہو جائے گا اور بینکنگ اور ٹیکس سے متعلق معاملات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پربحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے راہل گاندھی پر ’ووٹ چوری‘ کا بیانیہ (نیریٹیو) گڑھنے اورغلط معلومات دینے کا الزام لگایا۔ اس سے راہل گاندھی ناراض ہوگئے اور انہوں نے امت شاہ کو بحث کا چیلنج دیا۔ امت شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا،’’پارلیمنٹ آپ کے حکم پر نہیں چلے گا۔ آپ صبرکریں، میں آپ کے ہر سوال کا جواب دوں گا۔‘‘

اس فیصلے کو بھارت کی تہذیبی پہچان کیلئے اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے ملک کیلئے ’’فخر کا لمحہ‘‘ بتایا ہے۔ انہوں نے مزی کہا کہ یہ شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی قدیم تہذیبی اقدار آج کے جدید دور میں بھی اپنی معنویت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ 1946 میں سردار پٹیل کو 28 ووٹ ملے تھے اور نہرو کو صرف 2 ووٹ، پھر بھی نہرو وزیراعظم بن گئے۔ یہ ووٹ چوری کی ایک بڑی مثال ہے۔ ہمارے ذریعے کرائی جا رہی ایس آئی آر کی کارروائی سے انتخابات میں شفافیت اور غیر جانب داری آئے گی۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اورحزب اختلاف کے لیڈرراہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کرکے بی جے پی کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا ، کہا بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں وندے ماترم پر بحث کے بعد اب یہ موضوع پورے ملک میں زیر بحث ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اسپیکر کو ایک فہرست پیش کی ہے جس میں قومی ترانہ گانے کے دوران یا اس کے دوران نامناسب برتاؤ کے واقعات کی تفصیل دی گئی ہے۔