Bharat Express DD Free Dish

قومی

دہلی فساد معاملے میں ملزم عمرخالد کو بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے انہیں بہن کی شادی میں شامل ہونے کے لئے 16 سے 29 دسمبرتک عبوری ضمانت دی ہے۔ اس دوران عمرخالد سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرپائیں گے۔ وہ صرف فیملی اور رشتہ داروں سے ملاقات کر سکیں گے۔

اتر پردیش میں ایک نیا تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ کے وزیر اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے اپنی ایک نئی فوج تشکیل دینے کا اعلان کیا، جس کا نام ’راشٹریہ سہیل دیو سینا (آر ایس ایس)‘ رکھا گیا ہے۔ نام کے باعث اس تنظیم کی موازنہ سیدھے طور پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے کی جانے لگی ہے، جس سے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

مرکزی حکومت نے ملک میں یوریا کی قلت اور کالابازاری سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے نیا جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ ہر سال فصلوں کے موسم میں یوریا کی کمی، ڈیلروں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور کسانوں کے استحصال کی خبریں عام ہوتی تھیں، لیکن اب حکومت اس مسئلے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کرنے جا رہی ہے۔

سپریہ ساہو، جو حکومت تمل ناڈو میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیں، کو اقوامِ متحدہ کے ماحولیات پروگرام (UNEP) کی جانب سے 2025 کے ’چیمپئنز آف دی ارتھ‘ میں شامل کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اروناچل پردیش کے انجا ضلع میں جمعرات کوایک درد ناک سڑک حادثہ ہوا۔ چکلاگم علاقے میں مزدوروں سے بھرا ایک ٹرک پہاڑی سے نیچے گہری کھائی میں گرگیا۔ ٹرک میں کل 22 مزدور سوار تھے۔ سبھی کی اس حادثے میں موت ہوگئی۔

انڈگو کے مطابق جن مسافروں کی پروازیں منسوخ ہوئی تھیں، ان میں سے زیادہ تر کے ریفنڈ پروسیس ہو چکے ہیں اور باقی معاملات بھی جلد نمٹا دیے جائیں گے۔اگر ٹکٹ کسی ٹریول ایجنسی، آن لائن پلیٹ فارم یا ایپ کے ذریعے بُک ہوا تھا تو اس کا ریفنڈ بھی جاری کیا جا چکا ہے

تروپتی تیروملا دیوستھانم (TTD) ایک بار پھر تنازعات میں گھر گیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال یہاں کے مشہور مندر شری وینکٹیشور کے لڈّو کی کوالٹی پر سوال اٹھے تھے۔اب اس بار مندر میں پرساد کے طور پر دیے جانے والے دوپٹوں سے متعلق ایک بڑی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

معروف رہنما، علما اور سماجی کارکنان ’’ہندوستان فرسٹ، ہندوستانی بہترین‘‘ کے تحت بدلتے ہوئے قومی بیانیے پر غور و خوض کریں گے۔

13 دسمبر کو موہن بھاگوت آئی ٹی ایف گراؤنڈ، شری وجے پورم میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ 14 دسمبر کو وہ اس جزائر سے روانہ ہوں گے، جب کہ امت شاہ 12 دسمبر کی رات یا اگلی صبح واپس جا سکتے ہیں۔

سال 2017 کی انتخابی مہم کے دوران اعظم خان پرالزام تھا کہ انہوں نے فوج کے جوانوں سے متعلق متنازعہ تبصرہ کیا۔ اس بیان کی بنیاد پربی جے پی لیڈرآکاش سکسینہ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ 8 سالوں تک چلی سماعت کے بعد آج عدالت نے حتمی فیصلہ سنایا اوراعظم خان کوالزامات سے بری کردیا۔