Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: کانگریس کے ساتھ 35 سال کا سفر ختم، بی جے پی میں شامل ہوئے تین بار کے سابق ایم ایل اے

بہار بی جے پی کے انچارج ونود تاؤڑے نے بہار کانگریس کے معاون انچارج اجے کپور کو پارٹی میں شامل کرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایک جوڑکر گیارہ ہوگیا۔

کانپور کے سینئر کانگریسی لیڈر اجے کپور نے 35 سالہ رشتہ ختم کرکے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

UP Lok Sabha Election 2024: اترپردیش میں لوک سبھا الیکشن سے پہلے انڈین نیشنل کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کانپورمیں کانگریس کے سینئرلیڈراورتین بارکے ایم ایل اے رہے اجے کپورنے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اجے کپور نے کہا کہ آج کا دن دوبارہ پیدا ہونے کی طرح، ملک کے وزیراعظم مودی کی فیملی میں شامل ہوکر بہت خوش ہوں۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اجے کپورکا کانگریس کے ساتھ 35 سال کا سفرختم ہوگیا ہے۔ بہاربی جے پی کے انچارج ونود تاؤڑے نے بہارکانگریس کے معاون انچارج اجے کپورکو پارٹی میں شامل کرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایک جوڑکرگیارہ ہوگیا۔

بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے اجے کپور نے کانگریس کے قومی صدر ملیکا ار جن کھڑگے کو اپنا استعفیٰ بھیجا۔ انہوں نے لکھا- گزارش ہے کہ میں مسلسل 35 برسوں سے کانگریس پارٹی کی میں 35 سال سے کانگریس پارٹی کی بے لوث خدمت کر رہا ہوں۔ اب میں اپنے عہدے اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ آپ سے گزارش ہے کہ میرا استعفیٰ منظورکرلیں۔

اجے کپور تین باررکن اسمبلی منتخب کئے جاچکے ہیں۔ وہ سال 2002 سے 2017 تک ایم ایل اے رہے۔ اجے کپور کانپور کی گووند نگراور قدوائی نگرسیٹ سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ یوپی میں سماجوادی پارٹی اورکانگریس ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں۔ کانگریس 17 اور سماجوادی پارٹی 63 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ سماجوادی پارٹی نے ابھی تک 31 سیٹوں پراپنے امیدواروں کا اعلان بھی کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس انہیں کانپور سیٹ سے لوک سبھا کا امیدواربنانا چاہتی تھی، لیکن انہوں نے اس سے پہلے ہی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ اب اسے کانگریس کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read