نتیش کمار کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کی آج پٹنہ میں میٹنگ ہو رہی ہے۔
Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کو کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو، بہار پردیش کانگر کمیٹی کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ، جے ڈی یو صدر للن سنگھ اور بہار حکومت کے وزیر سنجے جھا بھی موجود رہے۔
ملیکا ارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر ہوئی اس میٹنگ میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور آئندہ لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، نتیش کمار کو کچھ جماعتوں سے بات چیت کرنے کا ذمہ سونپا گیا ہے۔ اس میٹنگ کے بعد سبھی لیڈران نے ایک ساتھ پریس کانفرنس کی۔
#WATCH | This is a historic step to unite the opposition. We will develop the vision of the opposition parties and move forward; we will all stand together for the country: Congress leader Rahul Gandhi pic.twitter.com/S5iEupslzL
— ANI (@ANI) April 12, 2023
راہل گاندھی نے کیا کہا؟
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے ایک بے حد تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، یہ ایک عمل ہے۔ اپوزیشن کا ملک کے لئے جو وژن ہے، ہم اس کی توسیع کریں گے۔ جتنی بھی اپوزیشن پارٹیاں ہمارے ساتھ چلیں گی، ہم انہیں ساتھ لے کرچلیں گے اور جمہوریت اور ملک پر جو حملہ ہو رہا ہے، ہم اس کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہوں گے اور لڑیں گے۔
#WATCH | Today we had a historic meeting here and discussed many issues. We all have decided to unite all (opposition) parties and fight the upcoming elections unitedly: Congress President Mallikarjun Kharge pic.twitter.com/ds4ljcHsBZ
— ANI (@ANI) April 12, 2023
“ہم آگے بھی ایک ساتھ کام کریں گے”
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ابھی بات ہوگئی ہے۔ ہم نے کافی دیربات کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ پارٹیوں کو پورے ملک میں اتحاد کرنے کی کوشش کرنی ہے۔ ہم آگے ایک ساتھ کام کریں گے یہ طے ہوگیاہ ے۔ وہیں کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ آج ہم نے یہاں تاریخی ملاقات کی اور کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے سبھی (اپوزیشن) جماعتوں کو متحد کرنے اور آئندہ لوک سبھا الیکشن متحد ہوکر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس