Bharat Express

Maharashtra NCP Political Crisis: شرد پوار یا اجیت پوار کس کے ساتھ این سی پی کے اراکین اسمبلی؟ آج فیصلے کی گھڑی، دونوں نے بلائی میٹنگ

این سی پی کے دونوں گروپوں کے پاس کتنے اراکین اسمبلی کی تعداد ہے یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔ ایسے میں مہاراشٹر کی سیاست میں آج ہونے والی میٹنگ کافی اہم مانی جا رہی ہے۔

شرد پوار اور اجیت پوار۔ (فائل فوٹو)

مہاراشٹرکے بدلتے ہوئے سیاسی حالات میں این سی پی اراکین اسمبلی کس پالے میں جاتے ہیں آج فیصلہ ہونے کی امید ہے۔ آج بدھ کے روز5 جولائی کو شرد پوار اوراجیت پواردونوں ہی گروپ اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے لئے دونوں نے اپنے اپنے حامی اراکین اسمبلی اور پارٹی کے عہدیداران کی میٹنگ بلائی ہے۔ این سی پی سربراہ شرد پوارنے جہاں خود فون کرکے پارٹی اراکین اسمبلی کو میٹنگ میں بلایا ہے۔ وہیں ان کی طرف سے اراکین اسمبلی کو میٹنگ میں موجود رہنے کے لئے وہپ بھی جاری کیا گیا ہے۔

آج پتہ چلے گا کس کا پلڑا بھاری

مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارجہاں پارٹی میں اپنے گروپ میں 40 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ این سی پی کے 58 اراکین اسمبلی ہیں۔ ایک طرف جہاں آج شرد پوار کی میٹنگ یشونت راو چوہان فاونڈیشن میں ہوگی وہیں دودری طرف اجیت پوار گروپ کی میٹنگ ایم ای ٹی باندرہ میں ہونے کی اطلاع ہے۔ دونوں ہی گروپوں کے لئے آج فیصلے کی گھڑی ہے۔ ایسے میں کون اور کتنے اراکین کس خیمے میں جاتے ہیں، آج اس کا فیصلہ ہونے کی امید ہے۔

مہاراشٹر کی سیاست کا ہم دن

میڈیا رپورٹس کے مطابق، شرد پوار گروپ کی طرف سے جتیندر اوہاڈ نے میٹنگ میں موجود رہنے کے لئے عہدیداران اور اراکین اسمبلی کو وہپ جاری کیاہے۔ جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ این سی پی سربراہ شرد پوار نے بدھ کے روز دوپہر ایک بجے میٹنگ بلائی ہے۔ جاری وہپ کے مطابق سبھی اراکین اسمبلی کو میٹنگ میں موجود رہنا ضروری ہے۔ دوسری طرف اجیت پوار گروپ کے لئے میٹنگ شیوا جی راو نے بلائی ہے۔ وہیں  اس گروپ کی میٹنگ کی صدارت سنیل تٹکرے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  Maharashtra Political Crisis: اجیت پوار کی انٹری کے بعد شندے گروپ میں ہنگامہ، قلمدان کے تقسیم پر افراتفری

ابھی تک اراکین اسمبلی کی تعداد سے متعلق تعطل برقرار

این سی پی کے دو گروپوں میں تقسیم کے دو دن ہوگئے ہیں، لیکن ابھی تک کس گروپ کے پاس کتنے اراکین اسمبلی کی تعداد ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔ ایسے میں مہاراشٹر کی سیاست میں آج ہونے والی میٹنگ کافی اہم مانی جا رہی ہے۔ دوسری طرف پارٹی کی کمان کس کے پاس رہے گی، اس کا فیصلہ بھی آج ہونے کی امید ہے۔

 بھارت ایکسپریس

Also Read