Bharat Express

Maharashtra Political Crisis

دی ہندو' کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "اپوزیشن رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فارم نمبر 7 کو قبول نہ کرے اور آن لائن درخواست کو روک دینا چاہئے،

شیوسینا (یو بی ٹی) سیٹ شیئرنگ میں نانا پٹولے کے رویہ سے ناراض ہے۔ شیوسینا کے سنجے راوت نے ادھو ٹھاکرے کو موجودہ صورتحال کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی  ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا، "موہن بھاگوت جی  کیا آپ بی جے پی کے ہندوتوا سے اتفاق کرتے ہیں؟ اس بی جے پی میں غنڈے آرہے ہیں، کرپٹ لوگ آرہے ہیں۔ کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟ امت شاہ مجھے ختم کرنے آرہے ہیں۔ اور شرد پوار کیا آپ ہمیں ختم ہونے دیں گے؟"

سپریم کورٹ نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کو نا اہلی سے متعلق عرضیوں پر 31 دسمبر تک فیصلہ دینے کے لئے کہا تھا۔ اس کے بعد اسے 10 جنوری تک بڑھایا گیا، جس کا آج آخری دن ہے۔

 سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ معاملہ آئندہ الیکشن تک زیر التوا رہے۔ اگراسپیکر سماعت نہیں کرسکتے تو ہم کریں گے۔ ہم نے باربار اسپیکر سے فیصلہ لینے کے لئے کہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے 17 اکتوبر کو  نارویکر کو شیو سینا کے حریف گروپ کی طرف سے پارٹی میں تقسیم کے بعد ایک دوسرے کے ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر کی گئی کراس پٹیشنز پر فیصلہ کرنے کے لیے ایک حقیقت پسندانہ ٹائم فریم دینے کا آخری موقع دیا۔

سپریم کورٹ نے منگل کے روزکہا کہ اگرمہاراشٹر کے اسپیکراراکین اسمبلی کی نااہلی کے معاملے کے حل کے لئے ڈیڈ لائن نہیں طے کریں تو عدالت اسے طے کردے گا۔

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور اجیت پوار کی ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب مہاراشٹر میں این سی پی دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ اجیت پوار کی بغاوت کے بعد مہاراشٹر کی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اپنے گروپ کے این سی پی اراکین اسمبلی کے ساتھ مسلسل دوسرے دن پارٹی صدر شرد پوار سے ملنے ممبئی کے وائی بی چوہان سینٹر پہنچے ہیں۔

مہاراشٹر میں این سی پی میں ٹوٹ کے بعد اجیت پوار اور ان کے 8 اراکین اسمبلی نے وزیر عہدے کا حلف لیا تھا، اس کے بعد سے ہی محکموں کی تقسیم سے متعلق میٹنگوں کا دور چل رہا ہے۔