Bharat Express

Maharashtra MLA Disqualification Row: ”اگرمہاراشٹر کے اسپیکر تصفیہ کی آخری تاریخ نہیں طے کریں گے تو…“ اراکین اسمبلی کی نا اہلی معاملے پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

سپریم کورٹ نے منگل کے روزکہا کہ اگرمہاراشٹر کے اسپیکراراکین اسمبلی کی نااہلی کے معاملے کے حل کے لئے ڈیڈ لائن نہیں طے کریں تو عدالت اسے طے کردے گا۔

مہاراشٹر میں اراکین اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق فیصلہ آنے سے پہلے مہاراشٹر کی سیاست میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

Maharashtra MLA Disqualification: مہاراشٹرمیں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے حامی اراکین اسمبلی کی اہلیت پرسماعت کرنے میں اسمبلی اسپیکرراہل نارویکرکی طرف سے ہو رہی تاخیرپرسپریم کورٹ نے ایک بارپھرناراضگی کا اظہارکیا۔

گزشتہ ہفتے عدالت نے سالسٹرجنرل تشارمہتا کواسپیکرسے بات کرکے ڈیڈلائن طے کرنے کوکہا تھا۔ آج (منگل، 17 اکتوبر) کوسالسٹرجنرل نے اس کے لئے وقت کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے انہیں آخری موقع 30 اکتوبر تک دینے کی بات کہی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ایک بارپھرکہا کہ اگراسپیکرمعاملے کے حل کی وقت متعین نہیں کریں گے تو عدالت اسے طے کردے گا۔

گزشتہ سماعت میں کیا ہوا تھا؟

سپریم کورٹ نے جمعہ (13 اکتوبر2023) کو ہوئی گزشتہ سماعت کے دوران بھی اراکین اسمبلی کی اہلییت میں ہو رہی تاخیرسے متعلق سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ (راہل نارویکر) ہمارے حکم کو نظراندازنہیں کرسکتے۔ اس کے بعد کانگریس لیڈرپرتھوی راج چوہان، ادھوٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا کے لیڈرسنجے راؤت اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوارنے کہا تھا کہ اسپیکر جان بوجھ کر تاخیر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے 18 ستمبرکو بھی مہاراشٹراسمبلی اسپیکرراہل نارویکر کے معاملے میں وقت متعین کرنے کے لئے کہا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read