Bharat Express DD Free Dish

Uddhav Thackeray meets Ajit Pawar: اجیت پوار سے ادھو ٹھاکرے کی ملاقات، دونوں لیڈران کی خاص ملاقات کا کیا ہے سیاسی مطلب؟

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور اجیت پوار کی ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب مہاراشٹر میں این سی پی دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ اجیت پوار کی بغاوت کے بعد مہاراشٹر کی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ادھو ٹھاکرے نے ملاقات کی۔

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ نائب وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ ادھوٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے بھی اجیت پوار سے ملاقات کی ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے دی ملاقات کی جانکاری

ودھان بھون کے کیبن میں دونوں لیڈران کی بات چیت ہوئی۔ ادھو ٹھاکرے نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کے دوران انہوں نے اجیت پوار سے ریاست کے شہریوں اورکسانوں پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ اجیت پوار نے میرے ساتھ ڈھائی سال تک کام کیا ہے۔ اس سے مجھے ان کے کردار کے بارے میں معلوم ہے۔  واضح رہے کہ 14 جولائی کو اجیت پوار کو وزیرخزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

دوحصوں میں تقسیم ہوچکی ہیں دونوں پارٹیاں

واضح رہے کہ شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) دونوں پارٹیاں، دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہیں۔ ایک طرف جہاں شیو سینا کا ایک گروپ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ ہے تو وہیں دوسرا گروپ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ہے۔ اسی طرح سے این سی پی کا ایک گروپ شرد پوار کے ساتھ کھڑا ہے۔ وہیں این سی پی کے کئی لیڈراجیت پوار کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read