جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی۔ (فائل فوٹو)
Iran-Israel Ceasefire: ایران اوراسرائیل میں جاری زبردست کشیدگی کے درمیان امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ نے سیزفائر کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ 6 گھنٹے کے اندردونوں ممالک میں سیزفائرہوجائے گا۔ اس درمیان ایران نے اسرائیل پرمیزائل داغیں اورکہا کہ آگے حملے نہیں ہوں گے تو ہم سیزفائرنافذ کرتے ہیں۔ اس پرجموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں ایران کے لوگوں، فوجیوں اورلیڈرشپ کوسلام کرتی ہوں۔
سب سے بڑا ہتھیارایمان ہے: محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی نے نیوزایجنسی اے این آئی سے کہا، ”جس جذبے سے انہوں نے لڑائی لڑی، قابل تعریف ہے۔ نہ توکوئی ہتھیارتھا، نہ کوئی جوہری ہتھیارہے… ان کا سب سے بڑا ہتھیارایمان ہے۔ شہادت کا جذبہ ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ امریکہ جیسے سپرپاورکے دوست اسرائیل کوگھٹنے پرلایا ہے۔ امریکہ کے نہیں چاہتے ہوئے بھی، اسلامی ممالک میں ایران کا رتبہ بہت اوپرچلا گیا ہے۔ لیڈرشپ کا رول مل گیا۔”
جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کے کہنے پرعراق، افغانستان، لیبیا، شام کو تباہ کیا اورجمہوریت کا نام لیتے ہیں۔ امریکہ کے صدر کی کافی عزت ہوتی تھی، لیکن ڈونالڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد اس کی عزت کم ہوئی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کیا کہتے ہیں، کیا کرتے ہیں، یہ بڑا سوال ہے۔ یہ دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
#WATCH | Srinagar, J&K | On US President Donald Trump announcing Iran-Israel ceasefire, PDP President Mehbooba Mufti says, ” Firstly, I salute the people of Iran for the sentiment with which they fought this war and brought the US and Israel to their knees…Since Trump has come… pic.twitter.com/V7jZXToFCD
— ANI (@ANI) June 24, 2025
یہ مبارک دن ہے: محبوبہ مفتی
انہوں نے کہا کہ ایران نے جوسیزفائرکی شرط رکھی کہ اسرائیل اب حملے نہیں کرے گا۔ اس سے لگتا ہے کہ امریکہ اوراسرائیل چاہتے تھے کہ سیز فائرہو۔ ٹرمپ کو قطرکی مدد لینی پڑی۔ یہ مبارک دن ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہندوستان-پاکستان بھی جنگ کے دہانے پرتھے۔ اس کے بعد یہ ہوگیا۔ اس میں امریکہ کا اہم رول ہے۔ امریکہ ہی یہ شروع کرتا ہے۔ وہی جنگ شروع کرتا ہے۔ راست یا براہ راست وہی آتا ہے۔ چین اور روس کا پازیٹیو رول ہے۔ ایران کی حمایت کی۔ امریکہ بتا دیا ہے کہ آپ جسے تباہ کرنا چاہتے ہیں، ہم اس کے ساتھ ہیں۔”
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


