Bharat Express

Iran-Israel Conflict

یکم اکتوبر کو ایران نے تنازع کے درمیان اب تک کا اپنا سب سے بڑا براہ راست میزائل حملہ کیا۔ اس حملے کے جواب میں  اسرائیل نے 26 اکتوبر کو ایرانی میزائل تنصیبات اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے شروع کیے تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعہ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے بدھ کو تمام ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ضروری ہدایات پر عمل کریں۔

ہندوستان کی طرف سے ایران اوراسرائیل سے متعلق ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے۔ اس میں شہریوں سے ان دونوں ہی ممالک کا سفر کرنے سے بچنے کو کہا گیا ہے۔

کردستان کی حکومت کی سلامتی کونسل نے اس حملے کو جرم قرار دیا ہے، جب کہ عراقی سکیورٹی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کروڑ پتی کرد تاجر پیشراؤ ڈیزائی اور ان کے خاندان کے کئی افراد شامل ہیں۔