Bharat Express DD Free Dish

Iran-Israel Ceasefire

ایران پر اسرائیل کے حملوں کو فرانس نے غلط بتایا ہے۔ صدر ایمینوئل میکرون نے ایرانی ہم منصبے پیزشکیان سے بات چیت میں کہا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام میں مداخلت کا اسرائیل کو کوئی حق نہیں ہے۔

ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوکو یروشلم کی عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ان کی بدعنوانی سے متعلق سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ نیتن یاہو کے وکلاء نے دلیل دی کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث انہیں کچھ وقت درکارہے، لیکن عدالت نے یہ دلیل قبول نہیں کی۔ اس فیصلے پرکئی وزراء نے ناراضگی ظاہرکی ہے۔

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے ایرانی نیوکلیئرسہولیات پر حملے کے دعووں کوغلط بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کواس جنگ سے کوئی فائدہ نہیں ہوا اورایران جنگی پروگرام کو جاری رکھے گا۔

پیر کی دیر رات ایران نے عراق اور قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر چھ میزائل داغے، جس سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھ گئی۔ ایرانی میڈیا نے اس آپریشن کو فتح کا اعلان کا نام دیا۔ حالانکہ، امریکی پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم نے زیادہ تر میزائلوں کو روک دیا اور قطری اڈوں پر کوئی بڑا اثر نہیں ہوا۔

جنگ بندی کے بعد ایران نے موساد کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ایران نے سائبرجاسوسی اورغداری کے الزام میں اپنے ملک سے موساد کے 6 جاسوسوں کوگرفتار کر لیا ہے۔ یہ جاسوس خفیہ معلومات اسرائیل کو بھیج رہے تھے اور مقامی لوگوں کو مشتعل کر رہے تھے۔

جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل اب حملے نہیں کرے گا۔ اس سے لگتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل چاہتے تھے کہ سیزفائرہو۔

ایکسیوس کے مطابق، ڈونالڈ ٹرمپ کے ایلچی نے ایران کو سمجھوتہ کے لیے بلایا توایران نے اپنی شرائط پیش کیں۔ ایران کا کہنا تھا کہ مذاکرات صرف اسی صورت میں ہوسکتی ہیں، جب اسرائیل حملہ روکے۔ امریکہ نے قطرکی سفارش پرجنگ بندی شروع کی تھی۔