اپوزیشن اتحاد انڈیا الائنس کی میٹنگ نئی دہلی کے اشوکا ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ (Image Source: PTI)
اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کی میٹنگ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن کے وزیراعظم کے طورپرکانگریس صدرملکارجوکھرگے کا نام تجویز کیا۔ اس میں شامل جماعتوں نے منگل (19 دسمبر) کو ایک بار پھر اتحاد کی اپیل کا اعادہ کیا۔ نئی دہلی کے اشوک ہوٹل میں منعقدہ اس میٹنگ میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے، سابق صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اورتنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کماراورجے ڈی یوسے راجیو رنجن سنگھ، ترنمول کانگریس سے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شرکت کی۔
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی کی تجویزپر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ہمیں الیکشن جیتنے پردھیان دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی لوگ مل کرکام کریں گے اورسیٹ شیئرنگ سے متعلق جس ریاست میں ہمارے لوگ ہیں، وہ ایک دوسرے سے سمجھوتہ کریں گے۔ اگرسمجھوتہ نہیں بن سکتا توانڈیا الائنس کے لوگ فیصلہ کریں گے۔ اراکین پارلیمنٹ نہیں ہیں تو وزیراعظم کی بات کا کیا فائدہ؟ اس لئے ہمیں کوشش کرنی ہے، پہلے ہم جیت کر آئیں۔ وہیں اس میٹنگ میں شامل رہے راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کے سربراہ جینت چودھری نے ممتا بنرجی کی تجویز سے متعلق کہا کہ میں اس کی تصدیق نہیں کرسکتا۔ ایسے میں ابھی اس سے متعلق میں ہاں یا نہیں کہہ رہا ہوں۔
اپوزیشن الائنس کی چوتھی میٹنگ
اس سے قبل اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے تین اجلاس ہوچکے ہیں۔ دہلی میں آج چوتھی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میں پہلی میٹنگ 23 جون کو بہار کے پٹنہ میں ہوئی تھی۔ دوسری میٹنگ 17 اور18 جولائی کو بنگلورو میں ہوئی۔ اس کے علاوہ تیسری میٹنگ 31 اگست اوریکم ستمبرکو ممبئی میں منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں کون کون شامل ہوا؟
نئی دہلی کے اشوکا ہوٹل میں منعقدہ اس میٹنگ میں کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سابق صدرسونیا گاندھی، راہل گاندھی اور کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، جے ڈی یو سے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار اورراجیو رنجن سنگھ، ترنمول کانگریس سے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، ڈی ایم کے کی طرف سے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن، شیو سینا (یوبی ٹی) سے ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے، پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی محبوبہ مفتی، اپنا دل (ایس) سے کرشنا پٹیل اورپلوی پٹیل سمیت کئی لیڈران شامل ہوئے۔
-بھارت ایکسپریس