Bharat Express

india alliance meet

کھرگے نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کے نتائج نے واضح کردیا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ  مودی کی قیادت پسند نہیں ہے، یہ مینڈیٹ مودی حکومت کے خلاف ہے لیکن جیسا کہ ان کی عادت ہے وہ سچائی کو قبول نہیں کرتے ہیں اور اس بار بھی وہ ایسا ہی کررہے ہیں ۔

وزیر اعظم نریندر مودی بھی جمعے کو دادر کے چھترپتی شیواجی مہاراج پارک میں خطاب کرنے والے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایم مودی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ ملک کی دولت مسلمانوں میں بانٹ دے گی۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی سرکار کو میں اس رام جیونی سے بتانا چاہتی ہوں کہ حکومت کسی کی مستقل نہیں رہتی ، حکومت آتی ہے ،جاتی ہے ، غرور ایک دن چکنا چور ہوتا ہے ۔بھگوان رام کی جیون کا یہی پیغام تھا جو اس رام لیلا میدان سے مودی حکومت کو دینا زیادہ مناسب لگا۔

یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے پہلے کہا تھا کہ دہلی، پنجاب، ہریانہ اور گوا میں سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہلی اور پنجاب میں سیٹ شیئرنگ پر بحث ٹھپ ہے۔ پنجاب میں وزیر اعلی بھگونت مان نے خود اعلان کیا کہ پارٹی ریاست میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔

مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے جوابی حملہ کیا اور کہا کہ انہوں نے ٹی ایم سی اور بی جے پی دونوں کے خلاف لڑ کر الیکشن جیتا ہے۔ ریاست میں کانگریس کے اکیلے الیکشن لڑنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی امکان کے لیے بالکل تیار ہیں اور کانگریس سب کچھ کرسکتی ہے۔

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کہا میٹنگ میں وہ مختلف امور کا جائزہ لیں گے، جیسے کہ سیٹوں کی تقسیم پر شروع ہونے والی بات چیت، پرسوں امپھال کے قریب تھوبل سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو نیا یاترا میں شرکت اور دیگر اہم معاملات۔

بہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے کہا کہ ابھی میٹنگ کا وقت طے نہیں ہوا ہے۔یہ میٹنگ آخر کیوں ملتوی کی گئی ہے اس حوالے سے ابھی تک کوئی وضاحت انڈیا اتحاد کی جانب سے پیش نہیں کی گئی ہے اور ناہی یہ بتایا گیا ہے کہ انڈیا انتحاد کی اگلی میٹنگ کب اور کہاں ہوگی۔

میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ انڈیا الائنس کے درمیان سیٹ شیئرنگ ریاستی سطح پر ہوگی۔ اگر کہیں یہ فارمولہ کام نہیں کرتا ہے، تو ہم سبھی اس معاملے پر مل کر فیصلہ لیں گے۔ کھڑگے نے کہا کہ دہلی اورپنجاب کا مسئلہ کیسے حل کیا جائے، اس پر بعد میں غوروخوض کیا جائے گا۔

INDIA Alliance Meeting: اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی چوتھی میٹنگ میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن کے وزیراعظم چہرے سے متعلق کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کے نام کی تجویز رکھی ہے۔

اس میٹنگ کے سلسلے میں کوئی پہلے سے منصوبہ بندی نہیں تھی البتہ آج یعنی 6 دسمبر کو انڈیا اتحاد کی میٹنگ کانگریس نے دہلی میں ضرور بلائی تھی جس کو ملتوی کرکے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں کردیا گیا ہے۔ البتہ اب یہ میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں پارلیمانی کاروائی سے لیکر انڈیا اتحا دکے آگے کے سفر پر بھی بات ہوسکتی ہے۔