Bharat Express

Ajit Pawar vs Sharad Pawar: اجیت پوار کی گھر واپسی پر شرد پوار نے دیا اشارہ، کیا پھر ایک ہوں گے چچا-بھتیجے؟

شرد پوار سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا اجیت پوار کے لئے آپ کی پارٹی میں کوئی جگہ ہے اور انہیں لیا جاسکتا ہے تو انہوں نے اس بات سے انکار نہیں کیا بلکہ شرد پوارنے ایسا جواب دیا ہے، جس سے لگتا ہے کہ دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

شرد پوار اور اجیت پوار۔ (فائل فوٹو)

مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن سے متعلق سیاسی ہلچل تیزہوگئی ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے نتائج سے صوبے کی صورتحال بدل گئی ہے اوراب سیاسی نفع نقصان کے داؤکھیلے جانے لگے ہیں۔ ایکناتھ شندے نے نوجوانوں کو اپنے ساتھ لانے کے لئے’لاڈلا بھائی یوجنا‘ کے تحت ہرماہ 6 ہزارروپئے دینے کا اعلان کرکے انتخابی مہم میں مصروف ہوگئے ہیں۔ وہیں، لوک سبھا کے الیکشن میں خودکوثابت کرنے میں ناکام رہے اجیت پوارسے پیچھا چھڑانے کا دباؤ بی جے پی پربڑھتا جا رہا ہے۔ این سی پی لیڈراب ان کا ساتھ چھوڑکرشرد پوارخیمے میں جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے سبب سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا چچا-بھتیجا کے درمیان مصالحت کا کوئی فارمولہ نکل سکتا ہے؟

اجیت پوارسے قریبی ساتھی بھی ناراض؟

اجیت پوارکے ساتھ 2023 میں شرد پوارکا ساتھ چھوڑکرجانے والے لیڈران کی گھرواپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بدھ کو پمپری چنچوڑسے بڑی تعداد میں سابق نگرسیوک، صدراورسابق رکن اسمبلی نے اجیت پوارکی این سی پی چھوڑکرشرد پوارکی قیادت والی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ لوک سبھا الیکشن کے بعد ہی شرد پوارنے کہا تھا کہ اجیت پوارکے ساتھ گئے لیڈران دوبارہ سے آنا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں اجیت پوارکے قریبی سینئراوبی سی لیڈرچھگن بھجبل نے بھی شرد پوارسے ملاقات کی تھی، جس سے متعلق سیاسی قیاس آرائیاں کی جانے لگی ہیں۔

اجیت پوار کی گھر واپسی پرکیا بولے شرد پوار؟

سابق وزیراعلیٰ شرد پوار سے بدھ کو نامہ نگاروں نے پوچھا کہ کیا اجیت پوار کےلئے آپ کی پارٹی میں کوئی جگہ ہے اورانہیں لیا جاسکتا ہے تو انہوں نے اس بات سے انکار نہیں کیا۔ شرد پوارنے کہا کہ اس طرح کے فیصلے انفرادی سطح پرنہیں لئے جاسکتے۔ بحران کے دوران میرے ساتھ کھڑے رہے لیڈران سے پہلے پوچھا جائے گا، اس کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔ اس طرح سے اجیت پوار کو پارٹی میں لینے کے سوال سے انکارنہ کر کے شرد پوارنے کیا این سی پی کے لیڈران کی گھرواپسی کے لئے دروازے کھلے رہنے کے اشارے تونہیں دیئے۔

لوک سبھا الیکشن میں خراب کارکردگی

لوک سبھا الیکشن میں اجیت پوارکی قیادت والی این سی پی کے چارمیں سے تین سیٹ پرہارنے کے بعد ان کے خیمے میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ آرایس ایس سے وابستہ مراٹھی ہفت روزہ ‘وویک’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں این سی پی کے ساتھ الائنس کے بعد عوام کے جذبات بی جے پی کے خلاف ہوگئی ہیں، جس کے سبب حال ہی میں مہاراشٹر میں ہوئے لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کی کارکردگی خراب رہی۔ ایسے میں این سی پی کے ساتھ مل کربی جے پی کو اسمبلی الیکشن نہیں لڑنا چاہئے۔ اس کے بعد ہی چھگن بھجبل نے شرد پوار سے اچانک ملاقات کرنے پہنچ گئے تھے۔

شردپوارسے الگ ہوکرپوری طرح سے ناکام رہے اجیت پوار

شرد پوارسے الگ ہوکراجیت پوارخودکو ثابت کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہے ہیں۔ وہ اپنے کوٹے کی 4 میں سے تین سیٹ ہارگئے ہیں اورصرف ایک سیٹ ہی جیت سکے ہیں۔ مودی کابینہ میں اجیت پوار کی پارٹی کو حصہ نہیں مل سکا، ان کی پارٹی کو وزیرمملکت کا عہدہ دینے کا آفردیا گیا تھا، لیکن اسے قبول نہیں کیا۔ اس طرح بی جے پی اجیت پوار کو کوئی خاص اہمیت نہیں دے رہی ہے، جس کے سبب ان کے ساتھ آئے لیڈران میں سیاسی بے چینی نظرآرہی ہے۔ اس کے سبب ہی گھرواپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بھارت ایکسپریس-

 

Also Read