Bharat Express

Ramesh Bidhuri Controversy Row: لوک سبھا اسپیکر نے کارروائی نہیں کی تو پارلیمنٹ بھی چھوڑ سکتے ہیں کنور دانش علی، رمیش بدھوڑی کے مسلم مخالف اور نازیبا تبصرہ سے بد ظن ہیں بی ایس پی رکن پارلیمنٹ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے پارلیمنٹ کو شرمسار کرتے ہوئے بی ایس پی کے مسلم رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے خلاف انتہائی نازیبا، متنازعہ اور غیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا تھا، جس سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی۔ (فائل فوٹو)

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ اورسینئرمسلم لیڈر کنوردانش علی بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے نازیبا اور متنازعہ تبصرہ سے انتہائی بدظن ہیں۔ دانش علی اس قدر بد ظن ہوگئے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ تک چھوڑنے پرغورکر رہے ہیں۔ انہوں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ضابطہ 227 کے تحت معاملے کو خصوصی استحقاق کمیٹی (پریویلیج کمیٹی) کو بھیجا جائے۔ دانش علی نے کہا ہے کہ اگرلوک سبھا اسپیکراوم برلا کی طرف سے سخت کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو وہ بھاری دل سے پارلیمنٹ چھوڑنے پرغورکرسکتے ہیں۔

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی کی حمایت میں تمام اپوزیشن جماعتیں بھی میدان میں آگئی ہیں اور بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بی ایس پی، کانگریس، سماج وادی پارٹی، این سی پی، آرجے ڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتیں اوران کے لیڈران نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے متنازعہ تبصرہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بی جے پی اورآرایس ایس کی تربیت بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  BJP MP Ramesh Budhuri Controversial Comment on BSP MP Danish Ali: بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی نے پارلیمنٹ کو کیا شرمسار، بی ایس پی رکن پارلیمنٹ اور دانش علی پر کیا نازیبا اور انتہائی متنازعہ تبصرہ

 بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) لیڈرکنوردانش علی نے بیان پرسخت اعتراض بھی ظاہرکیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، ”کیا آرایس ایس کی شاکھاؤں اورنریندر مودی جی کی لیبارٹری میں سکھایا جاتا ہے؟ آپ کا کیڈر جب ایک منتخب ہوئے رکن پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں… ایسے توہین آمیز الفاظ کہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا تو وہ عام مسلمانوں کے ساتھ کیا کرتا ہوگا؟ یہ سوچ کربھی روح کانپ جاتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:  BJP Issues Notice to MP Ramesh Bidhuri: بی جے پی نے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف غیر پارلیمانی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے رمیش بدھوڑی کو بی جے پی نے جاری کیا نوٹس

وہیں معاملہ طول پکڑنے کے بعد بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا نے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کو غیرپارلیمانی اورنازیبا الفاظ کے استعمال پر جمعہ کے روز (22 ستمبر) کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ رمیش بدھوڑی کو 15 دن میں نوٹس کا جواب دینا ہوگا۔ نوٹس میں رمیش بدھوڑی سے پوچھا گیا ہے کہ کیوں ان کے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ کے استعمال کے لئے کارروائی نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:   Danish Ali Wrote Letter against BJP MP Ramesh Bidhuri: کنور دانش علی نے رمیش بدھوڑی کے نازیبا تبصرہ پر لوک سبھا اسپیکر کو لکھا خط، ”پارلیمنٹ میں نہیں چھوڑتا تو عام مسلمانوں کے ساتھ کیا کرتا ہوگا؟‘‘

واضح رہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے بروزجمعرات (21 ستمبر) کو لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران بی ایس پی کے امروہہ سے رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی کے خلاف انتہائی نازیبا، متنازعہ اورغیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا تھا، جس نے پارلیمنٹ کو بھی شرمسارکردیا ہے۔ رمیش بدھوڑی نے جن الفاظ کا استعمال کیا ہے، اس کو یہاں نہیں لکھا جاسکتا، لیکن وہ تمام نازیبا الفاظ سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔