Bharat Express

Kolkata Rape-Murder Case: ‘بیٹی کے ساتھ ہوئے جرم میں اسپتال کے کئی لوگ ملوث تھے…’، متاثرہ کے والد نے ملزمان کے نام سی بی آئی کو سونپے

متاثرہ کے والدین نے اسپتال کے کچھ ملازمین پر اس معاملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ کے والدین نے بتایا ہے کہ اس معاملے میں اسی کالج کے کچھ انٹرنز اور ڈاکٹر ملوث ہیں۔ ایک افسر نے یہ جانکاری دی۔

Kolkata Rape-Murder Case: سی بی آئی نے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ادھر متاثرہ کے والدین نے اسپتال کے کچھ ملازمین پر اس معاملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ کے والدین نے بتایا ہے کہ اس معاملے میں اسی کالج کے کچھ انٹرنز اور ڈاکٹر ملوث ہیں۔ ایک افسر نے یہ جانکاری دی۔

متاثرہ کے والد نے اٹھائے یہ سوالات

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ جب ان کی بیٹی ڈیوٹی پر تھی تو اسے سات گھنٹے تک کسی نے فون نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی او پی ڈی میں ڈیوٹی پر تھی، وہ صبح 8.10 کے قریب گھر سے نکلی تھی اور رات 11.15 کے قریب اس کی والدہ سے آخری بات ہوئی تھی۔ صبح جب اس کی ماں نے اسے دوبارہ فون کیا تو کسی نے اس کا فون نہیں اٹھایا۔ تب تک میری بیٹی مر چکی تھی۔

انہوں نے مزید کہا، ‘تشویش کی بات یہ ہے کہ کال پر ڈاکٹر ہونے کے باوجود صبح 3 بجے سے 10 بجے تک کسی کو اس کی ضرورت نہیں پڑی۔ میری بیٹی کے انتقال کے بعد اب کالج کے لوگ ہمارے لیے کھڑے ہیں، دراصل میری بیٹی کو کالج میں ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پورا محکمہ شکوک کی زد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Kolkata Doctor’s Rape-Murder : ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا ، عرضی داخل کرتے ہوئے سی جے آئی سے فوری طورپر کی گئی مداخلت کی اپیل

30 افراد سے کی جائے گی پوچھ گچھ

سی بی آئی اہلکار نے کہا، ‘ہمارا فوکس فی الحال کم از کم 30 ناموں پر ہے، جنہیں ہم پوچھ گچھ کے لیے بلائیں گے۔ ہم نے ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ سی بی آئی نے پہلے اسپتال کے عملے اور دو پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز (PGTs) کو طلب کیا تھا جو اس رات ڈاکٹر کے ساتھ ڈیوٹی پر تھے۔

-بھارت ایکسپریس