Bharat Express

Kerala man killed in missile attack on Israeli border: اسرائیلی سرحد پر میزائل حملے میں کیرالہ کے ایک شخص کی ہلاکت، دو ماہ قبل ہی ‘پولٹری فارم’ میں کام کرنے گیا تھا مہلوک

میکسویل کے والد نے یہ بھی کہا کہ ان کے بڑے بیٹے کے مطابق میکسویل کی لاش کو کیرالہ لانے میں چار دن لگیں گے کیونکہ کچھ رسمی کارروائیاں اور کاغذی کارروائی مکمل کرنی ہے۔

اسرائیلی سرحد پر کیرالہ کے ایک شخص کی ہلاکت

کیرالہ: اسرائیل کی شمالی سرحد پر میزائل حملے میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ وہ دو ماہ قبل ہی ‘پولٹری فارم’ میں کام کرنے اسرائیل گیا تھا۔ اس کے والد نے منگل کے روز یہ جانکاری دی۔ اس حملے میں کیرالہ کے کولم کے نبین میکسویل کی موت ہو گئی جبکہ کیرالہ کے دو دیگر باشندے بش جوزف جارج اور پال میلون زخمی ہو گئے اور اسپتال میں بھرتی ہیں۔

بڑے بیٹے نے دی موت کی اطلاع

میکسویل کے والد نے کہا کہ ان کے بڑے بیٹے نے انہیں اپنے چھوٹے بیٹے کی موت کی اطلاع دی۔ والد نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا، “میرے بڑے بیٹے نے پیر کی شام 4.30 بجے کے قریب مجھے فون پر بتایا کہ میکسویل حملے میں زخمی ہو گیا ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بعد میں، تقریباً 1.45 بجے، اس نے مجھے بتایا کہ میرا چھوٹا بیٹا ہلاک ہو چکا ہے”

پہلے مسقط اور دبئی میں تھا میکسویل

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میکسویل کی ساڑھے چار سال کی بیٹی ہے اور اس کی بیوی حاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “میکسویل پہلے مسقط اور دبئی میں تھا اور پھر یہاں واپس آ گیا تھا۔ اس کے بعد وہ اسرائیل چلا گیا، پہلے میرا بڑا بیٹا وہاں گیا اور ایک ہفتے کے بعد میرا چھوٹا بیٹا بھی وہاں چلا گیا۔”

گیلیل علاقے میں باغ پر میزائل سے حملہ

میکسویل کے والد نے یہ بھی کہا کہ ان کے بڑے بیٹے کے مطابق میکسویل کی لاش کو کیرالہ لانے میں چار دن لگیں گے کیونکہ کچھ رسمی کارروائیاں اور کاغذی کارروائی مکمل کرنی ہے۔ ریسکیو سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم (ایم ڈی اے) کے ترجمان زکی ہیلر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پیر کی صبح تقریباً 11 بجے اسرائیل کے شمال میں گیلیل علاقے میں ایک باغ پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں ہندوستانیوں کی جان کو خطرہ،سفارتخانہ نے شہریوں کو محفوظ جگہ جانے کی دی ہدایت

کس نے کیا حملہ؟

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حملہ لبنان کے شیعہ حزب اللہ گروپ نے کیا ہے، جو غزہ پٹی میں جاری جنگ کے درمیان حماس کی حمایت میں 8 اکتوبر سے شمالی اسرائیل پر راکٹ، میزائل اور ڈرون سے حملے کر رہا ہے۔