جموں وکشمیر میں سیلاب کی تباہی کے درمیان جیو نیٹ ورک نے لائف لائن کا کام کیا۔
نئی دہلی: بھارت کے سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹرریلائنس جیو کے 5 جی نیٹ ورک نے مہا کمبھ میلے میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اوکلا کے ذریعہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، مہا کمبھ میں نہ صرف ریلائنس جیو کے نیٹ ورک کی رفتارسب سے تیز تھی، بلکہ اس نے اپنے حریف بھارتی ایئرٹیل کو بھی 5 جی نیٹ ورک کی دستیابی میں بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ اوکلا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مہاکمبھ میں 5 جی نیٹ ورک کی رفتار 4 جی سے تقریباً 9 گنا زیادہ تیزتھی۔ آپ کو بتا دیں کہ پریاگ راج میں مہا کمبھ میلہ جنوری کے شروع سے فروری کے آخرتک منعقد ہوا تھا۔
جیو 5 جی نیٹ ورک کی کارکردگی میں سب سے بہتررہا۔ جیوکی اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار201.87 ایم بی پی ایس رہی، اس کے بعد ایئرٹیل 165.23 ایم بی پی ایس پررہا۔ مہاکمبھ میں، ریلائنس جیو کے 5 جی نیٹ ورک کی اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتارایئرٹیل کے مقابلے میں تقریباً 36 ایم بی پی ایس زیادہ تھی۔ ہندوستان میں صرف جیواورایئر ٹیل ہی 5جی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ جیو نے مہاکمبھ کے علاقے میں 5 جی نیٹ ورک کی دستیابی کے معاملے میں بھی جیت حاصل کی۔ میلہ گراؤنڈ میں جیو کے5 جینیٹ ورک کی دستیابی 89.9% تھی، جو ایئر ٹیل کے 42.4% کی دستیابی سے دوگنی تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ جیو 5 جی نیٹ ورک زیادہ سے زیادہ صارفین کے لیے دستیاب تھا، جس سے اس کے صارفین کوبہترکوریج اورکنیکٹیویٹی ملتی ہے۔
قابل ذکرہے کہ مہاکمبھ کے دوران بھیڑکے باوجود، 5جی نیٹ ورک نے 4 جی سے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق، 5 جی ڈاؤن لوڈ کی رفتارجنوری کے آغاز میں 259.67 ایم بی پی ایس تھی، جو 26 جنوری کوگرکر 151.09 ایم بی پی ایس پرآگئی، لیکن میلے کے اختتام تک واپس 206.82 ایم بی پی ایس پرآگئی۔ بھاری ٹریفک کے دوران بھی براؤزنگ اورویڈیوپلے بیک میں کوئی خاص تاخیر نہیں ہوئی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



