اسرائیل میں ہندوستان کے سفارتخانے کی طرف سے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے تمام ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی الحال محفوظ مقام پر چلے جائیں ۔سفارتخانہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں اس نمبر پر رابطہ کریں۔
📢*IMPORTANT ADVISORY FOR INDIAN NATIONALS IN ISRAEL* pic.twitter.com/Fshw7zcbmj
— India in Israel (@indemtel) March 5, 2024
سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی صورتحال اور مقامی انتظامیہ کی ایڈوائزری کو دیکھتے ہوئے اسرائیل میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں کو یہ ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ فوراً وہاں سے نکل کر کسی محفوظ جگہ پر چلے جائیں ۔ بیان میں سفارتخانہ نے سرحد کے شمال وجنوب میں موجود ہندوستانی شہریوں کو فوراً علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر جانے کو کہا ہے۔سفارتخانہ کے بقول ہم مسلسل اسرائیل انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔