آج ہریانہ میں میونسپل کارپوریشن انتخابات 2025 کے نتائج کا دن ہے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ اس میں ریاست کے 10 میونسپل کارپوریشنز اور 32 دیگر ادارے شامل ہیں۔ ہریانہ کے تمام 10 میونسپل کارپوریشنز کے نتائج آ چکے ہیں۔ بی جے پی کی لہر کروچھیتر، کرنال سے لے کر فرید آباد اور گروگرام تک دیکھی جارہی ہے۔ بی جے پی نے 9 میونسپل کارپوریشنوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ صرف مانیسر میں ایک آزاد خاتون امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے اور سابق پہلوان ونیش پھوگاٹ کی جولانہ میونسپلٹی میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
فرید آباد میئر انتخابات میں پرانا ریکارڈبھی ٹوٹ گیا ہے۔ بی جے پی کے پروین بترا جوشی نے 3 لاکھ 16 ہزار 852 ووٹوں سے الیکشن جیت کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس سے قبل یوپی کے غازی آباد بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی امیدوار سنیتا دیال نے میئر کا انتخاب 2 لاکھ 87 ہزار ووٹوں سے جیت کر ریکارڈ بنایا تھا۔ہریانہ کے تمام 10 میونسپل کارپوریشنز میں سے بی جے پی نے پانی پت، گروگرام، فرید آباد، امبالا، یمنا نگر، حصار، کرنال، روہتک اور سونی پت میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مانیسر میں صرف ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ پانچ میونسپل کونسلوں اور 23 بلدیات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بی جے پی زیادہ تر جگہوں پر آگے ہے۔
وہیں دوسری جانب ہریانہ بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی شکست پر سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا نے عجیب دلیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انتخابات ہو رہے ہیں وہاں کانگریس پہلے بھی نہیں تھی۔ شکست سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس سے پہلے بلدیاتی انتخابات میں بھی بی جے پی کا غلبہ تھا۔ اگر ہم میئر کی سیٹ ہار جاتے تو یہ ایک جھٹکا ہوتا، لیکن پہلے تو یہ سیٹ ہمارے پاس نہیں تھی۔ کانگریس کو کہیں نہ کہیں فائدہ ضرور ہوا ہوگا۔ ممکن ہے کہ کہیں ہمارے کونسلر کی تعداد ایک سے بڑھ کر دو ہوگئی ہو۔ ہم نے انتخابات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ میں الیکشن کے دوران انتخابی مہم کے لیے کہیں نہیں گیا۔ میں پنچایت یا میونسپل انتخابات کے دوران مہم نہیں چلاتا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



