اپوزیشن اتحاد کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ میٹنگ کے اختتام پر کانگریس نے کہا کہ ہندوستان اتحاد کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ ہم نے مل کر جمہوریت کے تحفظ کا عزم کیا ہے، اسے ضرور پورا کریں گے۔میٹنگ کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انڈیا اتحا د کی ریلی میں مہنگائی، بے روزگاری اور بی جے پی کی بدعنوانی کے مسائل کو زوروں سے اٹھایا جائے گا۔ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ انڈیا اتحاد کا کوئی لیڈر چند میڈیا گروپس کے اینکرز کے شوز میں شرکت نہیں کرے گا۔
#WATCH | On INDIA alliance Coordination Committee meeting, Congress General Secretary KC Venugopal says, “The Coordination Committee has decided to start the process for determining seat-sharing. It was decided that member parties would hold talks and decide at the earliest. The… pic.twitter.com/JnOmapYJ7Z
— ANI (@ANI) September 13, 2023
کانگریس تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں بھوپال میں اپوزیشن کی پہلی مشترکہ ریلی نکالی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی نے سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کرنے کا عمل جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ یہ بھی کیا گیا کہ ممبران جماعتیں مذاکرات کریں گی اور جلد از جلد سیٹ پر فیصلہ کریں گی۔ آج کے اجلاس میں 12 جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ ٹی ایم سی کے ابھیشیک بنرجی بی جے پی اور پی ایم مودی کے سیاسی انتقام کی وجہ سے ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکے۔
#WATCH | Delhi: After the INDIA alliance Coordination Committee meeting, JD(U) leader Sanjay Jha says, “Discussion happened on seat sharing & state wise parties will finalise it soon…” pic.twitter.com/hJGYFDdiH0
— ANI (@ANI) September 13, 2023
رابطہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعدعام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا کہ تمام پارٹیاں جلد از جلد سیٹوں کی تقسیم پر فیصلہ لیں گی۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بھوپال میں مشترکہ عوامی ریلی نکالی جائے گی۔ذات پر مبنی مردم شماری کے مسئلے کو بھی اٹھایا جائے گا۔
#WATCH | AAP MP Raghav Chadha on INDIA bloc Coordination Committee meeting
“It has been decided that member parties will start the process for seat-sharing and take a decision on it soon; a joint public rally will be held in Bhopal. It was also decided that the issue of caste… pic.twitter.com/smktxqoDBA
— ANI (@ANI) September 13, 2023
رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا کہ جو سیٹیں پہلے ہی انڈیا بلاک کے ممبران کے پاس ہیں ان پر بات نہیں ہونی چاہیے، ہمیں بی جے پی، این ڈی اے یا ان پارٹیوں کے پاس موجود سیٹوں پر بات کرنی چاہیے جو کسی کا حصہ نہیں ہیں۔
#WATCH | After the INDIA alliance Coordination Committee meeting, National Conference leader Omar Abdullah says, “…The seats that are already held by members of the INDIA block should not be open for discussion, we should be discussing the seats held by the BJP, NDA or parties… pic.twitter.com/XZb22042EM
— ANI (@ANI) September 13, 2023
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انڈیا اتحاد کی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کہا کہ آج کی میٹنگ میں جو بھی بات ہوئی، کے سی وینوگوپال نے آپ کے سامنے رکھ دی ہے۔ تمام پیش رفت پر نظر رکھتے ہوئے انڈیا الائنس اپنی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔
#WATCH | Delhi: After the INDIA alliance Coordination Committee meeting, Jharkhand CM Hemant Soren says, “…Let the time come. The people of the country and various political parties are asking a lot of questions…Whatever has been decided in the meeting has been told by… pic.twitter.com/mD9FQCOYEt
— ANI (@ANI) September 13, 2023
انڈیا الائنس کی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بڑے گھوٹالے ہوئے ہیں۔ بیروزگاری اور مہنگائی کے مسائل پر بات ہوئی۔بہت جلد سیٹ کی تقسیم کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔
#WATCH | After INDIA alliance Coordination Committee meeting, PDP chief Mehbooba Mufti says, “The issues of rising prices, corruption by BJP government & unemployment will be highlighted in Bhopal…” pic.twitter.com/BJrd3h0Dyb
— ANI (@ANI) September 13, 2023
#WATCH | After the INDIA alliance Coordination Committee meeting, CPI leader D Raja says, “This was the first meeting of coordination committee & we discussed several issues…The member parties will sort negotiation of seat sharing at the state level for the forthcoming… pic.twitter.com/1WmAEJ7GZv
— ANI (@ANI) September 13, 2023
سی پی آئی لیڈر ڈی راجا نے میٹنگ کے اختتام پر کہا کہ یہ پہلی میٹنگ تھی رابطہ کمیٹی کی ، جس میں کئی اہم مدعوں پر بات کی گئی ہے ۔ بہت جلد جماعتیں سیٹ کی تقسیم کے مسئلے کو حل کرلیں گی اور یہ معاملہ ریاستی سطح پر ہوگا۔ریاست در ریاست سیٹ کی تقسیم پارٹیوں کو حساب سے ہوگی۔اس دوران اسمبلی انتخابات کا بھی خیال رکھا جائےگا۔اس کے بعد ریلی وغیرہ کے معاملے پر بھی بات کی گئی ہے۔
#WATCH | After the INDIA alliance Coordination Committee meeting, SP leader Javed Ali Khan says, “…Seat sharing will be finalised at the earliest, public meeting of the alliance will be held in Bhopal in the first week of October…” pic.twitter.com/vOJjzvv2t3
— ANI (@ANI) September 13, 2023
سماجوادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن جاوید علی خان نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں بنیادی طور پر چار اہم نکات پر بات کی گئی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلی بات یہ طے پائی ہے کہ جلد سے جلد سیٹ شیئرنگ کا کام ختم کرلیا جائے۔ دوسری بات یہ طے پائی ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بھوپال کے اندر اپوزیشن اتحاد کی ریلی ہوگی جس میں مہنگائی ، بے روزگاری اور بی جے پی حکومت کے کرپشن پر سرکار کو گھیرا جائے گا۔ تیسری چیز جو طے پائی ہے وہ یہ کہ میڈیا میں چند بدنام اینکرز جو دن رات زہر پھیلاتے رہتے ہیں ان کے بائیکاٹ پر اتفاق ہوگیا اور چوتھی بات یہ طے پائی ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری پر ہرکوئی راضی ہے اور اس کو 2024 میں مدعا بنایا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔