Bharat Express

INDIA Opposition Unity

انڈیا الائنس کی آخری میٹنگ اگست کے آخر میں ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں تمام پارٹیوں نے مل کر لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بھی طے پایا کہ جہاں تک ممکن ہوسکے بی جے پی کے خلاف مشترکہ امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔

انڈیا اتحا د کی  ریلی میں مہنگائی، بے روزگاری اور بی جے پی کی بدعنوانی کے مسائل کو زوروں سے اٹھایا جائے گا۔ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ انڈیا اتحاد کا کوئی لیڈر چند میڈیا گروپس کے اینکرز کے شوز میں شرکت نہیں کرے گا۔

آر ایل ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ ملاقات سیاسی نہیں تھی، بلکہ خالصتاً کسانوں کے مفادات کے مطالبے کے لیے تھی۔ لیکن جیسے ہی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی تصویریں سامنے آئیں، بحثوں کا بازار گرم ہوگیا۔ لیکن جینت چودھری نے ان تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممبئی میں اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

Parliament Monsoon Session 2023: اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر لوک سبھا میں دوپہر 12 بجے سے بحث ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے کانگریس نے ابتدائی بحث کا آغاز کیا۔

اترپردیش کے سابق نائب وزیراعلیٰ نے نوجوانوں سے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ لیں تو اس پرعمل کرنے کے لئے قائم رہنا چاہئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی کے اس بیان نے عام لوگوں کے ذہنوں میں کنفیوژن پیدا کر دی ہے کہ آئندہ انتخابات قومی اتحاد (این ڈی اے) اور  انڈیا کے درمیان لڑے جائیں گے۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو بھی شکایت کی تھی، لیکن ای سی آئی نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو تلک میموریل ٹرسٹ کی جانب سے لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ پروگرام یکم اگست کو صبح 11 بجے ایس پی کالج گراؤنڈ میں منعقد کیا جانا ہے۔ اس کی تصدیق ٹرسٹ سے وابستہ روہت تلک نے کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی  انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شرد پوار نے اس تقریب میں شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔