Bharat Express

humanitarian aid from India has reached the Yangon Airport Myanmar: مصیبت کے وقت پڑوسی ممالک کے ساتھ کھڑے رہنے والے ہندوستان نے زلزلہ متاثرہ میانمار بھیجی راحتی اشیاء

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس امداد کے حوالے سے کہا کہ ’’آپریشن برہما شروع ہو گیا ہے۔ ہندوستان سے انسانی امداد کی پہلی کھیپ میانمار کے ینگون ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ہے۔

ہندوستان سے انسانی امداد کی پہلی کھیپ میانمار کے ینگون ہوائی اڈے پر پہنچ گئی

پڑوسی ملک میانمار میں آئے زبردست زلزلے کی وجہ سے تقریباً 1000 لوگوں کی موت اب تک ہو چکی ہے۔ پڑوسی ممالک کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والا ملک ہندوستان ایسے میں کیسے پیچھے رہ سکتا تھا۔ ہندوستان نے فوری طور پر 15 ٹن پر مشتمل راحتی اشیاء ینگون پہنچا دیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس امداد کے حوالے سے کہا کہ ’’آپریشن برہما شروع ہو گیا ہے۔ ہندوستان سے انسانی امداد کی پہلی کھیپ میانمار کے ینگون ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ہے۔‘‘

مرکزی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’’آئی ایف-ایم سی سی-130 کے ذریعہ کمبل، ترپال، حفظان صحت کٹس، اسلیپنگ بیگ، سولر لیمپ، کھانے کے پیکٹ اور رسوئی سیٹ بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی طبی سہولیات بھی بھیجی گئی ہیں۔‘‘ اس کے علاوہ میانمار میں زلزلے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف کی 8ویں بلاٹین اور ہندوستانی فضائیہ زلزلے سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے اس بچاؤ آپریشن کا حصہ بنی ہے۔

میانمار میں بھیجی گئی 15 ٹن امدادی سامان ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کے ذریعہ ہنڈن ایئربیس سے بھیجی گئی۔ امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، طبی امداد، رہائش کا سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔ ہندوستان کے اس امدادی مشن ’آپریشن برہما‘ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ مصیبت کے وقت ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک کی مدد میں کس طرح پیش پیش رہتا ہے۔

امداد کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپریشن برہما: امدادی سامان میانمار کے حوالے کر دیا گیا۔ امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج ینگون میں سفیر ابھے ٹھاکر کے ذریعہ ینگون کے وزیر اعلیٰ یو سوئی تھین کو باضابطہ طور پر سونپی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read